The Dawn News - Pakistan - Islamabad

کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح شواہد نظر آرہے ہیں، اسد عمر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے آغاز کے واضح شواہد نظر آرہے ہیں۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ مثبت نمونوں کی جینوم سیکوئنسنگ سے کورونا کی اومیکرون قسم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ایسا خاص طور پر سے کراچی میں ہورہا ہے۔

اسد عمر نے عوام کو یاددہانی کروائی کہ  وہ وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے زائد رہی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کل 45 ہزار 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 594 ٹیسٹ مثبت آئے یوں مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔

گزشتہ روز سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کل 51 ہزار 141 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 556 ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کا تناسب 1.08 فیصد رہا، جمعے کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بھی ملک میں 516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا ’مشتبہ‘ کیس رپورٹ

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق ملک بھر سے کورونا وائرس کی اومیکرون قسم کے مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی شرح مسلسل 3 روز سے ایک فیصد سے زائد ہے۔

اس سے قبل ملک میں تقریباً 2 ماہ تک کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم  رہی تھی اور یہ خیال کیا جارہا تھا کہ شاید ملک کو دربارہ وائرس سے متعلق بندشوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاکستان میں مارچ 2020 میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری ہونا شروع ہوئے تھے اور اس وقت سے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے زیادہ ہی تھی، تاہم 8 نومبر 2020 کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا تھا ملک میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح پہلی مرتبہ ایک فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

اس کے بعد سے ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے کم ہی رہی جبکہ 25 دسمبر کو یہ شرح 0.69 فیصد ہی تھی۔

مزید پڑھیے: ملک میں ڈیڑھ ماہ بعد کورونا کیسز 500 سے متجاوز

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے اواخر میں اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا اومیکرون وائرس پاکستان بھی آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ تمام تر اقدامات کر کے وائرس کی آمد کو کچھ وقت کے لیے ٹالا جاسکتا ہے لیکن اسے ساری دنیا میں پھیلنا ہی ہے کیوں کہ دنیا ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح ملی ہوئی ہے کہ اسے روکنا ممکن نہیں ہے۔

کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے اب تک ملک میں 12 لاکھ 96 ہزار 527 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 12 لاکھ 57 ہزار 24 افراد اس سے صحت یاب ہوئے جبکہ  28 ہزار 941 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔