The Dawn News - World - Middle East

چھٹی ختم، امارات میں پہلی مرتبہ جمعہ کے دن کاروبار اور اسکول کھلے رہے
متحدہ عرب امارات میں تاریخ میں پہلی بار جمعہ کے دن ہفتہ وار چھٹی نہیں تھی اور اسکول و کاروباری مراکز کھلے رہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہفتہ وار چھٹی کے دن تبدیل کر دیے ہیں اور اب وہاں ہفتہ اور اتوار چھٹی ہو گی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح

امارات میں جمعہ کے دن نماز کے اجتماع کی وجہ سے ہمیشہ سے چھٹی ہوا کرتی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ جمعرات کو بھی چھٹی دی جاتی تھی البتہ 2006 کے بعد ہفتہ وار چھٹی تبدیل کر کے جمعہ ہفتہ کردی گئی تھی۔

تاہم اس تبدیلی پر اب بھی عوام کی بڑی تعداد خوش نظر نہیں آتی کیونکہ انہوں نے جمعہ کو بھی کاروباری مراکز بند رکھے البتہ ایک بڑی تعداد میں کاروبار کھلا رکھا جبکہ بچے بھی معمول کے مطابق اسکول گئے۔

جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ختم ہونے کے باوجود امارات میں لوگ ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں آتے رہے البتہ نماز کی ادائیگی کے بعد ایک بڑی تعداد دفاتر کو واپس لوٹ گئی۔

چھ ماہ سے دبئی میں رہنے والے 22سالہ برطانوی شہری ریچل کنگ اس تبدیلی سے زیادہ خوش نظر نہیں آتے اور انہوں نے کہا کہ میں اس کے بجائے جمعہ کو ہی ہفتہ وار چھٹی کرنے کو ترجیح دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مسلم ملک میں دنیا کے 'مختصر ترین' کاروباری ہفتے کا نفاذ

انہوں نے اس بارے میں مزید کہا کہ ہم ہمیشہ سے یہ دیکھتے رہے ہیں کہ جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے اور اسے پسند کرتے ہیں، ہم اس دوران ان مقامات پعر جاتے ہیں جو کھلے ہوتے ہیں لیکن اب ہمیں یہ سب اتوار کو کرنا ہو گا۔

امارات نے یہ اعلان سعودی سے بڑھتی کاروباری مسابقت اور بہتر کاروباری مواقعوں کے لیے ممالک سے مطابقت کی غرض سے گزشتہ سال دسمبر میں ہفتہ وار جمعہ کی چھٹی تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب اس نئے طریقہ کار کے تحت امارات میں سرکاری دفاتر اور اسکول ہفتے میں ساڑھے دن کام کریں گے اور جمعہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل 12 بجے بند ہو جائیں گے۔

جب اس نئی تبدیلی کے حوالے 195 کاروباروں سے پولنگ کی گئی تو صرف 23فیصد کاروبار ساڑھے چار دن تک کاروبار کے طریقہ کار پر متفق نظر آئے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے طالبان سے بات چیت

غیرمعمولی تبدیلی کے حامل اس جمعہ کو کاروباری معمولات کچھ تیز نہ رہے کیونکہ بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کے پیش نظر عملے کی بڑی تعداد گھر سے کام کررہی ہے جبکہ بچے بھی اسکول میں آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔

34سالہ بینک ملازم احمد بلبسی نے کہا کہ آج میں پہلی مرتبہ جمعہ کے دن کام کرتے ہوئے بہت عجیب محسوس کررہا ہوں البتہ انہوں نے اس عمل کو بینکاری کی صنعت کے لیے معقول فیصلہ قرار دیا کیونکہ دنیا کے اکثر بینک جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔

جہاں ایک طرف متحدہ عرب امارات میں یہ تبدیلی ہوئی ہے وہیں ایک اور خلیجی ریاست شارجہ نے اس کا آسان حل نکالتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار تینوں دن چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔