The Dawn News - Pakistan - Sindh

ایف آئی اے کا 20کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث 2 مشتبہ ملزمان کی گرفتار کا دعویٰ
کراچی :وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے درجنوں افراد سے مبینہ طور پر 20 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا اور گلشن اقبال میں چھاپہ مار کر دو مفرور مشتبہ افراد سلیمان اور اویس کو گرفتار کر لیا جو بالترتیب کلک پے ارن اینڈ گلوبل ایڈز اینڈ مارکیٹگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیٹو آفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں :ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث 3 نائجیرین شہری گرفتار

ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان  لوگوں کے ساتھ 20کروڑ روپے سے زائد کے آئن لائن فراڈ میں ملوث ہیں۔

ملزمان ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر مختلف سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لالچ دیا اور پھر فراڈ کرنے کے بعد بھاگ جاتے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے بروز اتوار کراچی میں ایجنسی کے زونل آفس کا دورہ کیا جہاں ایف آئی اے کے سندھ زون 1 کے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے مختلف زیر تحقیق کیسز پر بریفنگ دی، ڈی جی ایف آئی اے نےکریپٹوکرنسی اسکینڈل کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے حالیہ حوالہ ہنڈی اور ڈالرز کی  اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے کیسز کا بھی جائزہ لیا اور ڈالرز کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کو روکنے کےلیے مزید سخت الیکشن لینے کی ہدایت کی تاکہ پاکستانی کرنسی میں استحکام آئے۔

یہ بھی پڑھیں :سائبر کرائم کی تحقیقات: ایف آئی اے کے پاس صرف 10 ماہرین کی موجودگی کا انکشاف

ثنااللہ عباسی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تحقیقات کا جائزہ لیا اور آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس کے شرکا نے مالی اداروں کی جانب سےمشتبہ ٹرانزیکشنز سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کرپٹو کرنسی کے حوالے سے شکایات سے  بھی آگاہ کیا گیا اور انہوں نے اس سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔