The Dawn News - Pakistan - Sindh

وزیراعظم صرف آرمی چیف کے تقرر پر بات کرسکتے ہیں،مدت میں توسیع پر نہیں، شاہد خاقان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق بات کر کے غیر ضروری ہلچل پیدا کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیر اعظم کو آرمی چیف کے تقرر سے متعلق بات کرنے کی اجازت ہے، ان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 6 جنوری کو کہا تھا کہ انہوں نے ابھی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوچا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے میں ابھی وقت ہے، وزیراعظم

دنیا ٹی وی کے اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی نیا سال شروع ہوا ہے اور نومبر ابھی بہت دور ہے، تو ابھی سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پریشانی کیوں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے بھی اتوار کے روز وزیر اعظم کو قبل از وقت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایکسٹینشن کی اصطلاح استعمال کرنے پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ آئین، آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے بالکل واضح ہے، وہ آئین جس کو ہم نے پڑھا ہے وہ کہتا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر تین سال کے لیے ہوگا، کبھی بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو فوج نے پال کر سیاست دان بنایا، وزیراعظم

جب رپورٹر نے یاد دلایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی ہوچکی ہے تو سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ قانون کا حصہ ہے لیکن وزیر اعظم جب بات کرتا ہے تو وہ تقرر کے بارے میں بات کرتا ہے توسیع کے بارے میں نہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اگست 2019 میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی تھی جب ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف 3 ماہ باقی تھے۔

اس توسیع کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا جس پر کافی بحث کے بعد آرمی چیف کو 6 ماہ تک عہدے پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی اور حکومت کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ اس معاملے پر قانون سازی کرلے، جنوری 2020 میں قانون سازی کرلی گئی تھی۔

’مری میں ہلاکتیں حکومت کی کھلی غفلت اور نالائقی ہے‘

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کی ہلاکت پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ حکومت کی کھلی غفلت اور نالائقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سیاسی طور پر مستحکم، سیاسی مخالفین کو مزید مایوسی ہوگی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ برفباری میں پھنس کر سیاحوں کی ہلاکتیں ہوئیں، سانحہ اس لیے ہوا کیونکہ انتظامیہ نے سڑکیں صاف نہیں کیں اور پولیس موقع پر 28 گھنٹے بعد پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ان ہوٹل مالکان کے خلاف، جو ایمرجنسی صورتحال کے دوران لوگوں سے زیادہ پیسے چارج کر رہے تھے، کارروائی کرنی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کا غصہ انتخابات والے دن ظاہر ہوگا، پی ٹی آئی کو اسی نتیجے کا سامنا ہوگا جس کا اس کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سامنا ہوا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی اپوزیشن سے 23 مارچ کو ریلی کو آگے بڑھانے سے متعلق درخوست پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 23 مارچ کی روایتی پریڈ صبح بجے 11 تک ختم ہوجائے گی، اس کے بعد عوامی پریڈ شروع ہوگی۔

اس سے قبل انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے اور دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف نیب کی جانب سے بنائے گئے بدعنوانی کے مقدمات کی کوئی بنیاد نہ ہونے پر کارروائی سے متعلق ججز بھی الجھن کا شکار ہیں۔