The Dawn News - Life & Style

تین سال بعد ’آسکر‘ ایوارڈز کی تقریب میزبان کے ساتھ منعقد کرنے کا اعلان
فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ 'آسکر' دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ایوارڈز تقریب کا انعقاد میزبان کے ساتھ کیا جائے گا۔

’آسکر‘ ایوارڈز کی تقریب گزشتہ تین سال سے کسی میزبان کے بغیر ہی منعقد کی جا رہی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب کو براہ راست نشر کرنے والے چینل اے بی سی کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ رواں برس کی تقریب میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

ٹی وی چینل اور ایوارڈز دینے والی اکیڈمی کی انتظامیہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایوارڈز تقریب کو اپنے مقرر وقت یعنی 27 مارچ کو ہی منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2022 میں بھی ’آسکر‘ ایوارڈ تاخیر سے کرنے کا اعلان

انتظامیہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ 94 ویں سالانہ تقریب کا انعقاد لاس اینجلس کے روایتی ڈولبے تھیٹرز میں منعقد کیا جائے گا، جہاں سالوں سے تقریب منعقد ہوتی آ رہی ہے۔

انتظامیہ نے اگرچہ اس بات کی تصدیق کی کہ رواں سال تقریب کو میزبان کے ساتھ ڈولبے تھیٹرز میں ہی منعقد کیا جائے گا، تاہم منتظمین نے فوری طور پر میزبان کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

منتظمین نے کورونا کے کیسز بڑھنے کے باوجود کہا ہے کہ تقریب مقرر وقت پر منعقد ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے تاخیر سے اپریل میں تقریب منعقد کی گئی تھی، جب کہ تقریب کو محدود کرکے ڈولبے تھیٹرز کے بجائے تاریخی ریلوے اسٹیشن پر کھلے مقام پر منعقد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 93ویں آسکر ایوارڈز: نومیڈ لینڈ بہترین فلم، کلوئی زاؤ بہترین ہدایت کار قرار

اب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تقریب کا انعقاد روایتی ڈولبے تھیٹرز میں ہی ہوگا، جہاں 3400 مہمانوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تاحال 94 ویں ’آسکرز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا، آئندہ ماہ فروری کے آغاز میں نامزدگیوں کا اعلان ہوگا۔

عام طور پر ’آسکرز‘ کی تقریب فروری کے اختتام پر ہوتی ہے، تاہم کورونا کے پیش نظر رواں برس مارچ کے اختتام پر ہوگی، گزشتہ برس بھی تقریب اپریل میں کی گئی تھی۔