The Dawn News - Life & Style

’تو جھوم‘ کے ساتھ ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز
موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک اسٹوڈیو نے چودہویں سیزن کا آغاز کردیا۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ذریعے کیا گیا۔

’تو جھوم‘ کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف ذوالفی نے ترتیب دیا ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ ہمراہ پروڈیوس کیا۔

’تو جھوم‘ میں اگرچہ مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں، تاہم گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے جب کہ گانے کو منفرد بنانے کے لیے نصف درجن سے زائد آرٹسٹوں نے ان کے ہمراہ پرفارمنس بھی کی ہے۔

’تو جھوم‘ کو 14 جنوری کی سہ پہر کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور اسے کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو‘ کے تمام سیزن ’اسپاٹی فائے‘ پر ریلیز

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے باقائدہ آغاز سے قبل ہی ٹوئٹر پر اس کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگوں نے میوزیکل شو سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔

سیزن 14 کو ریلیز کرنے سے قبل ہی کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزنز کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

’اسپاٹی فائے‘ پر کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزن کے علاوہ اس کی خصوصی لسٹس بھی جاری کی گئی تھیں۔

موسیقی کے شائقین افراد ’اسپاٹی فائے’ پر ’وویمن آف کوک اسٹوڈیو پاکستان‘ کے علاوہ ’بیسٹ آف کوک اسٹوڈیو صوفی‘ اور ’کوک اسٹوڈیو پاکستان‘ کے نام کی لسٹس کے ذریعے بھی گانے سن سکتے ہیں۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ میں عابدہ پروین، عاطف اسلم، میشا شفیع، علی سیٹھی، مومنہ مستحسن، حسن رحیم، فارس شفیع، عروج آفتاب، قرت العین بلوچ، زین زوہیب، قراقرم ایوا بی، عبدالوہاب بگٹی، طلال قریشی، عبداللہ صدیقی اور دیگر میوزیکل بینڈ ارکان کے گلوکار و موسیقاروں صلاحیتیں دکھائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کی کتنی قسطیں ہوں گی اور مجموعی طور پر اس میں کتنے گانے ہوں گے، تاہم ممکنہ طور پر اس کی 5 سے 6 قسطیں ہوں گی۔