The Dawn News - Sport - Cricket

ٹی ٹوئنٹی کے بعد بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان مقرر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور فخر زمان شامل ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی طرح بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان مقرر کیا ہے۔

آئی سی سی نے ایک دن پہلے اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، جس میں بابر اعظم کو گزشتہ سال اس فارمیٹ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر، رضوان اور شاہین آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں شامل

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔

اب بابر اعظم نے ون ڈے فارمیٹ میں بھی یہی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ 11 رکنی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم، مشفق الرحیم، فخر زمان، پال اسٹرلنگ، جینیمن ملان، راسی وین ڈر ڈوسن، شکیب الحسن، ونیندو ہسارنگا، مستفیض الرحمٰن، سِمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال صرف 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن وہ پھر بھی دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی کپتان نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مشکل دوروں میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بنیاد پر دونوں دوروں کے اختتام پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

انہوں نے برمنگھم میں ایک یادگار سنچری بھی اسکور کی جس سے باؤلرز کو مدد ملی۔

آئی سی سی نے 2021 میں قومی ٹیم کے ون ڈے میچوں میں فخر زمان کے شاندار اسکورز کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ماہ اپریل کے لیے آئی سی سی کے بہترین بلے باز قرار

آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ اوپنر فخر زمان نے 6 میچز کھیلے اور دو سنچریوں کے ساتھ 60.83 کی اوسط سے مجموعی طور پر 365 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف فخر زمان کی سنچری نے آئی سی سی کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جسے عالمی کرکٹ باڈی کے مطابق طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مرکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، ونیندو ہسارنگا، مستفیض الرحمٰن اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔