The Dawn News - Pakistan - Punjab

بہاولنگر: وڈیو وائرل ہونے کے بعد ’سی آئی اے‘ کے 7 اہلکاروں کو سزائیں
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) بہاولنگر نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) برانچ کے 6 اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو معطل کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مبینہ وڈیو میں اہلکاروں کو نوجوان سے گاڑی کی دستاویزات چیک کرنے کے نام پر پیسے لیتے، نوجوان کو پولیس اسٹیشن اور ایک مقامی سیاست دان کے گھر کے تہہ خانے میں غیر قانونی طور پر قید دیکھا جاسکتا ہے۔

نوجوان شبیر نے ڈان کو بتایا کہ 25 جنوری کو صبح 11 بجے کے قریب وہ کینٹ روڈ کے قریب اپنی کار میں اپنے رشتہ دار کا انتظار کر رہے تھے جب سی آئی اے کے اے ایس آئی اعجاز حسین 8 اہلکاروں کے ہمراہ سول کپڑوں میں وہاں آئے اور دعویٰ کیا کہ ان کا تعلق آرگنائزڈ کرائم برانچ (او سی بی) سے ہے۔

شبیر نے بتایا کہ شناخت اور کار کی دستاویزات کی جانچ کے بعد انہوں نے مجھے گاڑی سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جانے کو کہا۔

شبیر نے پولیس ہیلپ لائن 1787 پر کال کرکے پولیس کے اعلیٰ حکام کو معاملے سے متعلق آگاہ کیا لیکن اے ایس آئی نے 1787 کے آپریٹر کو یقین دلایا کہ یہ معمول کی چیکنگ کا معاملہ ہے اور انہیں جلد چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیزن پورٹل پر جعلسازی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی ایس پی نے ان سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد عملے کو انہیں رہا کرنے کا کہا، تاہم انہیں تھانے میں موجود نجی لوگوں کی جانب سے روک لیا گیا اور گاڑی کی مکمل دستاویزات دکھانے کے لیے کہا گیا۔

شبیر نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے واٹس ایپ پر گاڑی کی مکمل دستاویزات موصول کر لیں تو اے ایس آئی نے ان کو دیکھنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ مجھ سے باقاعدہ تفتیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ میں نے ایسی جگہ گاڑی کھڑی کی تھی جہاں ایک ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔

شبیر کا کہنا تھا کہ تقریباً 2 گھنٹے تک سی آئی اے تھانے میں ڈی ایس پی کی موجودگی میں غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد انہیں زبردستی ایک گاڑی میں ڈال کر ایک سیاست دان کے تہہ خانے منتقل کردیا گیا جہاں اس سیاست دان نے ان سے بدتمیزی کی اور رشوت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ایک رشتہ دار کی جانب سے سیاست دان کو فون کال کرکے مجھے رہا کرنے کی منت کے بعد سیاست دان نے اس اے ایس آئی کو مجھے چھوڑنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی کے 16 نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

ان کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی انہیں رہا کرنے پر تو راضی ہوگیا مگر ان کی گاڑی چھوڑنے پر تیار نہیں تھا اور 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، جس کے بعد شبیر کو دوبارہ سی آئی اے تھانے منتقل کیا گیا اور پھر آخر کار ڈی ایس پی کی مداخلت پر ان کو رہا کیا گیا۔

نوجوان نے اپنے ساتھ پیش آئے تکلیف دہ واقعے کی وڈیو ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی تھی جو کہ وائرل ہوگئی تھی اور کچھ ہی گھنٹوں کے دوران اس کو 60 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا، انہوں نے بتایا کہ وڈیو اپلوڈ کرنے پر انہیں مختلف عناصر کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔

ڈی پی او کے پی آر او شہزاد اشفاق کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی آئی اے کے 6 اہلکاروں کو برطرف کرتے ہوئے لائن حاضر اور اے ایس آئی اعجاز حسین کو معطل کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی اسی پی صدر تین دنوں کے اندر واقعے کی تحقیقات کریں گے اور جو بھی واقعے میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کار سوار خواتین سمیت 4 'مبینہ دہشت گرد' ہلاک

اہلکاروں کی برطرفی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ صرف اے ایس آئی کا تعلق سی آئی اے سے تھا جبکہ وڈیو میں نظر آنے والے دیگر لوگ سی آئی اے کے اہلکار نہیں تھے بلکہ نجی افراد تھے جن کو تھانے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اے ایس آئی اور اس کے ساتھ موجود شخص کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ کئی سالوں سے اپنے سیاسی اثر و رسوخ  کی وجہ سے محکمہ پولیس میں روابط رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وڈیو میں نظر آنے والے سیاست دان کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے ندیم سرور نے معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ ڈی ایس پی صدر مہر ندیم کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور معاملے کو میرٹ کے مطابق دیکھا جائے گا۔