The Dawn News - Pakistan - Punjab

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی ظہرانے کی دعوت قبول کرلی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا اور انہیں ہفتے کو ظہرانے پر ملاقات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دوسری بڑی اپوزیشن جماعت کے چیئرمین کو فون کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ہفتے کو ظہرانے پر ملاقات کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو اپنے والد و سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ لاہور پہنچے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں آصف علی زرداری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ اس ملاقات میں مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا شہباز شریف سے رابطہ، اتحاد کیلئے امیدیں زور پکڑ گئیں

تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کے ہمراہ ملاقات کے لیے جائیں گے یا نہیں اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

پارٹی عہدیداران نے کہا کہ یہ ملاقات مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کی جارہی ہے اور دعویٰ کیا کہ نواز شریف سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے متعدد بار رابطے کیے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اِن ہاوس تبدیلی سب سے اہم ایجنڈا ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اِن ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا آغاز پنجاب سے کیا جائے جبکہ ان کی خواہش ہے کہ وفاقی سطح پر تبدیلی لائی جائے۔