The Dawn News - Pakistan - Islamabad

خیبرپختونخوا: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خود کش بمبار ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں ڈائل روڈ کے قریب انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن (آئی او بی) میں ایک خودکش بمبار کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان  میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے  جاری کیے گئے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران، ایک خودکش حملہ آور مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے گاؤں سرواکئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی تھی اور کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت اللہ نور کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹی ٹی پی کا دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان: نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، دیسی ساختہ بم، مارٹر گولے، دستی بم اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔

آج ایسی ہی ایک اور کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں کی گئی، جس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ایم 16 رائفلیں اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

فوج کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جو اسلحہ اور گولہ بارود درہ آدم خیل لے جارہے تھے۔