The Dawn News - Life & Style

حریم شاہ کے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات، پاک فوج سے مدد مانگ لی
متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں، دوسری صورت میں وہ انہیں جواب بھی دیں گی۔

حریم شاہ نے لندن میں صحافی مرتضیٰ شاہ کو دیے گئے انٹرویو میں ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے اسیپشل برانچ کے افسران اور عہدیداروں کے لیے نہ صرف سخت زبان استعمال کی بلکہ ان کے لیے نامناسب جملے بھی کہے۔

حریم شاہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ بکاؤ ادارے ہیں، ان کے افسران شراب نوشی کرتے اور بھتے لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیقات شروع ہونے پر حریم شاہ کا پیسوں کی منتقلی پر یو-ٹرن

ٹک ٹاکر کے مطابق ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ نے ان کے خلاف ذاتی حسد میں کارروائیاں شروع کیں مگر اب وہ ان کے شوہر بلاول شاہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر سید ہیں اور سید کبھی حرام نہیں کھاتے، ان کے پاس اپنی ملکیت اور جائیداد ہے، ان کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی رپورٹ غلط ہے کہ وہ بھتہ لیتے رہے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی کوئی اہمیت نہیں، وہ تین ہزار روپے میں رپورٹ بناتے اور بکتے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر ان کے شوہر بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے تو پہلے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

مزید پڑھیں: حریم شاہ کے ہونٹوں کی خراب حالت کی ویڈیو وائرل

انہوں نے شوہر بلاول شاہ کے خلاف اسپیشل برانچ کی رپورٹ اور ایف آئی اے کی کارروائی پر دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے نام لیے بغیر ان کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی۔

حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ صرف پاک فوج کی عزت کرتی ہیں، کیوں کہ وہی ادارہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے کام کر رہا ہے۔

حریم شاہ نے شوہر کے خلاف کارروائیوں پر جواب دینے کا اعلان بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں کہا کہ وہ صرف اور صرف پاک فوج کے آگے جھکتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ جیسے اداروں کے خلاف کارروائی کرکے ان کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت تفتیش شروع کر رکھی ہے۔

ٹک ٹاکر کے خلاف ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ اس وقت تفتیش شروع کی تھی جب کہ انہوں نے ایک ویڈیو میں ہزاروں پاؤنڈز کےساتھ دعویٰ کیا تھا کہ وہ بہت ساری غیر ملکی کرنسی کے ساتھ پاکستان سے برطانیہ آئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے رابطہ کیا، نہ ان کا کوئی سمن ملا، حریم شاہ

ان کی ویڈیو کے بعد ایف آئی اے سندھ نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام

بعد ازاں انہوں نے مذکورہ ویڈیو سے متعلق بتایا تھا کہ وہ مزاحیہ ویڈیو تھی، جس پر ایف آئی اے نے ان کے خلاف ملک و ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کے الزام میں سائبر کرائم ایکٹ کےتحت تفتیش شروع کی تھی۔

ایف آئی اے نے بعد ازاں اسٹیٹ بینک کو ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کی درخواست بھی کی تھی، جس کے بعد حریم شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ ہفتے حریم شاہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر بلاول شاہ کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے انہیں اسٹے آرڈر دیتے ہوئے ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

تین دن قبل ہی خبریں سامنے آئی تھیں کہ حریم شاہ کے شوہر بلاول شاہ سندھ پولیس کے سابق ملازم ہیں جو کہ بھتہ خوری اور رشوت میں ملوث رہے ہیں۔

اب اداکارہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان بھی استعمال کی ہے۔