The Dawn News - Life & Style

آریان خان شوبز میں انٹری دینے کو تیار
گزشتہ برس منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کی وجہ سے گرفتاری کے باعث خبروں کی زینت رہنے والے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شوبز میں انٹری دیں گے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے گزشتہ چند سال سے چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد ہی شوبز میں انٹری دیں گے۔

تاہم شاہ رخ خان ماضی میں بتا چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو اداکاری کے بجائے فلم سازی کا شوق ہے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ آریان خان ویب سیریز اور فیچر فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آریان خان فیچر فلم اور ویب سیریز بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ آریان خان ’ایمازون پرائم‘ کے لیے ویب سیریز جب کہ والد کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ کے لیے فیچر فلم بنائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان مشکل حالات میں زندگی گزارنے والے کرداروں پر مبنی ویب سیریز بنائیں گے جب کہ وہ منفرد کہانی پر فیچر فلم بھی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان منشیات کیس میں گرفتار

اس وقت آریان خان ریڈ چلی فلم کے لکھاری بلال صدیقی کے ہمراہ فلم اور ویب سیریز کے لیے اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور ابھی فوری طور پر کہنا قبل از وقت ہے کہ کب تک آریان خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم یا ویب سیریز ریلیز ہوگی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک آریان خان کی جانب سے ویب سیریز یا فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی شوبز میں انٹری کی تصدیق پہلے ہی ہو چکی ہے، وہ زویا اختر کی جانب سے بنائی جانے والی ویب سیریز سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔

چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں ان کی بہن سہانا خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ممکنہ طور پر آریان خان کی فلم یا ویب سیریز میں بہن سہانا خان بھی کام کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: فیس بک