The Dawn News - Life & Style

انتظار ختم، ’دم مستم‘ کو بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان
چھوٹی اسکرین کے مقبول اداکار عمران اشرف کی آنے والی رومانوی مزاحیہ مصالحہ فلم ’دم مستم‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’دم مستم‘ کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 میں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی۔

اب طویل عرصے بعد ’دم مستم‘ کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

’دم مستم‘ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں مذکورہ فلم کے ذریعے عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ امر خان  بھی بطور فلم لکھاری متعارف ہونے جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ’دم مستم‘ اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی جب کہ اس میں ’مجھے مارو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب بھی اداکاری کی دنیا میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔

’دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھولا' کی کامیابی کے بعد عمران اشرف نے پہلی فلم سائن کرلی

ٹریلر دیکھ کر کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ امر خان اور عمران اشرف ایک ہی محلے میں پلے بڑھے ہوتے ہیں اور ایک جیسے ہی خواب دیکھ کر آگے بڑھنے کی لگن رکھتے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ امر خان بطور ڈانسر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور انہیں عدنان صدیقی کی کمپنی بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔

ساتھ ہی ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران اشرف بھی ایک چانس ملنے کے بعد سپر اسٹار گلوکار بن جاتے ہیں۔

فلم میں رومانس اور کامیڈی کے علاوہ مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا جب کہ فلم میں آئٹم سانگس بھی شامل ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات ’سپر اسٹار‘ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی موسیقی اذان سمیع خان، شیراز اپل زئی اور بلال سعید نے دی ہے۔