The Dawn News - Life & Style

’پردے میں رہنے دو‘ کو بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان
ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’پردے میں رہنے دو‘ سے قبل بھی کم از کم 4 دیگر فلموں کو بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

پاکستان میں مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے سینمائیں بند کیے جانے کے بعد تاحال فلم ساز فلموں کو ریلیز کرنے سے کترا رہے ہیں اور نومبر 2021 سے اب تک محض 3 فلمیں ہی سینماؤں میں پیش کی جا چکی ہیں۔

اگرچہ بعض فلموں کو آئندہ ماہ مارچ میں بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم زیادہ تر فلموں کو بیک وقت عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور مزید کچھ فلموں کو بھی عید پر ہی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی فلم 'پردے میں رہنے دو' کا پوسٹر جاری

’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹیزر نومبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو سال نو کے موقع پر پیش کیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا اور اب اسے عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم ساز وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی قدرے مختلف ہے۔

فلم کا ٹیزر گزشتہ برس نومبر میں جاری کیا گیا تھا—پرومو فوٹو

جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے اور ان کے خاندان کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے گرد گھومتی ہے۔

اہم سماجی مسئلے پر بنائی گئی فلم میں علی رحمٰن اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کی شادی کو چند سال گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں بچوں کی پیدائش نہیں ہوتی۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بچوں کی پیدائش نہ ہونے پر بیوی اپنے شوہر کو ٹیسٹ کرانے کا کہتی ہیں، جس پر وہ روایتی شوہروں کی طرح ناراض ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی

شادی شدہ جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کے معاملے پر بنائی گئی فلم میں جاوید شیخ، یاسر حسین، حسن رضا، منزہ عارف، سعدیہ فیصل، سیفی حسن اور نور الحسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

’پردے میں رہنے دو‘ کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی بطور موسیقار شامل کیا گیا ہے۔

’پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔

ہانیہ عامر ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد ’سپر اسٹار اور لوڈ ویڈنگ‘ جیسی فلموں میں بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دی تھیں مگر وہ فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔