The Dawn News - Sport - Cricket

بھارت سے آسٹریلین کرکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی، دورہ پاکستان کے خلاف سازش ناکام
آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرانے کی سازش ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے اور کرکٹ آسٹریلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے آسٹریلین کرکٹر کو دورے کے حوالے سے دی جانے والی دھمکیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آسٹریلین خبر رساں ادارے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلین اسپنر ایشٹن ایگار کی پارٹنر میڈیلین کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس کے بارے میں فوری طور پر کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایشٹن ایگار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی لیکن ٹیم سیکیورٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کی اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ دھمکی محض ایک سازش ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دھمکی ایک جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی گئی جسے بھارت میں بیٹھ کر بنایا گیا تھا اور یہ واضح ہے کہ اس کا مقصد دو دہائی کے بعد ہونے والے آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کو ناکام بنانا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے دھمکی دی گئی تھی البتہ گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ یہ خطرہ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا پوسٹ سے باخبر ہے اور پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں حکومتوں کے سیکیورٹی ادارے اس کے مواد اور نوعیت کے بارے میں تصدیق کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حسن اور فہیم انجری کے سبب آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے لیے وسیع پیمانے پر سیکیورٹی منصوبے بنائے گئے ہیں تاہم اس معاملے میں اسے خطرہ تصور نہیں کرنا چاہیے۔

ایشٹن ایگار کی اہلیہ کو بھیجے گئے پیغام کے متن میں کہا گیا کہ یہ آپ کے شوہر ایشٹن ایگار کے لیے وارننگ ہے کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر آئے تو زندہ واپس نہیں جا سکیں گے۔

مذکورہ پیغام میں ایشٹن ایگار کے بچوں کا بھی حوالہ دیا گیا حالانکہ ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلین ٹیم پہلے ہی اس طرح کی سازش کے لیے تیار تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹ کمنز کا دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

دونوں ملکوں کی سیکیورٹی ایجنسی اور کرکٹ بورڈ اس طرح کے پیغامات کے لیے پہلے سے تیار اور انہوں نے کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کو نشانہ بنانے والے اس طرح کے پیغامات کے لیے باضابطہ طور پر طریقہ کار وضع کیا تھا۔

آسٹریلین اخبار کے مطابق ان میسیجز کے باوجود ایشٹن ایگار سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور پاکستان میں سیکیورٹی انتظامت پر انہوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا آغاز چار مارچ سے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مزید دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں بھی مدمقابل ہوں گی۔