The Dawn News - Tech

ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا اب ممکن
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی ویڈیوز ہیں، مگر اب کمپنی نے 10 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

ٹک ٹاک نے تصدیق کی ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ 10 منٹ کی ویڈیو کو اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا جارہا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ کردیا گیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم ہمیشہ اپنے صارفین کو ایپ کے استعمال کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئے ذرائع پر غور کرتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس ہم نے طویل ویڈیوز کو متعارف کرایا، جس سے ہماری کمیونٹی کو تخلیق کے لیے زیادہ وقت مل گیا۔ اب ہم 10 منٹ تک طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرا رہے ہیں، ہمین توقع ہے کہ اس سے دنیا بھر کے صارفین کو مزید تخلیقی مواقع میسر آسکیں گے۔

طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثرکن نہیں ہوتا۔

چند سیکنڈز کی پرمزاح یا دلچسپ ویڈیوز اور ان کو آسانی سے فلپ کرکے دوسری دیکھنا صارفین کے دلوں میں جگہ بناگیا تھا۔

اس کے مقابلے میں 3 منٹ طویل ویڈیوز کا تجربہ کس حد تک کامیاب ہوتا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے جگا، مگر بظاہر یہ یوٹیوب کی نقل محسوس ہوتا ہے۔

شروع میں یوٹیوب کی ویڈیوز بھی 10 منٹ سے کم وقت کی ہوتی تھیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کے ریکومینڈیشن الگورتھم میں طویل کلپس سے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

تاہم یہ واضح ہے کہ زیادہ طویل ویڈیو دیکھنے کا مطلب ایپ پر زیادہ وقت بھی گزارنا ہے اور وقت کے ساتھ مختصر وائرل ویڈیوز کی تعداد میں کمی بھی آسکتی ہے۔

ایک طرف ٹک ٹاک بتدریج یوٹیوب کو چیلنج دیتی محسوس ہوتی ہے تو دوسری جانب دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کا طریقہ کار مختلف ہے۔

انسٹاگرام نے سب سے پہلے مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز متعارف کرایا تھا، پھر یوٹیوب نے شارٹس فیچر پیش کیا، جبکہ اسنیپ چیٹ اور فیس بک میں بھی اب تک فیس بک جیسی مختصر ویڈیوز کے فیچر کا اضافہ ہوچکا ہے۔