The Dawn News - Business

اٹلس ہونڈا نے 2022 میں پہلی بار موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے 2022 میں پہلی بار موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔

اس سے قبل کمپنی نے یکم نومبر 2021 کو آخری بار قیمتیں بڑھائی تھیں۔

اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 94 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 3 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 400 روپے ہوجائے گی۔

اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس 9 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

کمپنی کی جانب سے وجہ بیان نہیں کی گئی۔