The Dawn News - Life & Style

شاہ رخ خان کئی سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار
بولی وڈ کے بادشاہ قرار دیئے جانے والے شاہ رخ خان 2018 سے بڑی اسکرین سے دور ہیں جب ان کی فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی اور فلاپ رہی۔

اس کے بعد سے شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلموں میں واپسی کے منتظر ہیں۔

اب لگ بھگ 4 سال بعد شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جسے دیکھنے کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم 'پٹھان' کا پہلا باضابطہ اعلان کیا جس کی ہدایات سدہارتھ آنند دے رہے ہیں۔

ویسے تو اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے چل رہی ہے مگر اب تک اس کی باضابطہ تصدیق اداکار یا پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے نہیں کی تھی۔

اب شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی اور اس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس ٹیزر میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کو دکھایا گیا جو فلم کے مرکزی کردار پٹھان کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایسا مانا جارہا ہے کہ پٹھان کی کہانی کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہرتیک روشن۔ ٹائیگر شیروف کی فلم وار کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی پٹھان میں مختصر کردار ادا کریں گے جبکہ شاہ رخ خان بھی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ فلم زیرو کے بعد شاہ رخ خان نے فلمی دنیا سے کچھ وقت تک علیحدگی اختیار کی اور اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غورہ کیا۔

اس کے بعد ان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس کے باعث بھی ان کی فلمی دنیا میں واپسی میں تاخیر ہوگئی۔

مگر اب وہ بھرپور انداز سے واپسی کررہے ہیں، رپورٹس کے مطابق پٹھان کے بعد بھی وہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایٹلی کی ایک نئی فلم کا بھی حصہ بنیں گے۔