The Dawn News - Health

ایک عام درخت کورونا وائرس کی اقسام سے بچانے میں ممکنہ طور پر مددگار
پاکستان میں ایک درخت کی چھال کا ست یا ایکسٹریکٹ کورونا وائرس کے علاج اور اس کو پھیلنے روکنے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یونیورسٹی آف کولوراڈو Anschutz میڈیکل کیمپس اور انڈین انسٹیٹوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نیم کے درختوں کی چھال کا ایکسٹریکٹ متعدد وائرل پروٹینز کو ہدف بناسکتا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ کورونا وائرس کی اقسام کے خلاف اینٹی وائرل ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ہزاروں برسوں سے نیم کے درخت کو اینٹی پیراسٹک، اینٹی بیکٹریلا اور اینٹی وائرل خصوصیات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے چھال کے ایکسٹریکٹ کو ملیریا، معدے اور آنتوں کے کینسر، جلدی عوارض اور متعدد دیگر امراض کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق کا مقصد نیم کے ذریعے ادویات کو تیار کرنا ہے جو کورونا وائرس سے ہونے والی سنگین بیماری کے خطرے کو کم کرسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ سائنسدانوں کو کورونا کی نئی اقسام ابھرنے پر ہر بار نئی دوا تیار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بالکل اسی طرح جیسے پینسلین کو گلے کی تکلیف کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ہم نیم سے تیار ہونے والی کووڈ کی دوا کا استعمال کرسکیں گے، جس سے روزمرہ کی زندگی کو بحال کرنے میں مدد مل سکے گی۔

سائنسدانوں کی جانب سے نیم کے ان اثرات کی جانچ پڑتال لیبارٹریز میں کی گئی تھی جبکہ بھارت میں جانوروں پر بھی تجربات کیے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نیم کے چھال کا ایکسٹریکٹ کورونا وائرس کے خلاف اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہے۔

کمپیوٹر ماڈلنگ استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے پیشگوئی کی کہ اس ایکسٹریکٹ کے ذریعے کورونا وائرس کے اسپائیک پروٹین کو متعدد مقامات پر جکڑا جاسکتا ہے جس سے وائرس کو خلیات میں داخل ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

لیبارٹری میں اس ایکسٹریکٹ کو کورونا وائرس کے خلاف انسانی خلیات میں بھی آزمایا گیا، جس سے یہ بیماری کی روک تھام کے لیے مؤثر دوا ثابت ہوا جبکہ اس سے وائرس کے نقول بننے اور پھیلاؤ کی رفتار بھی گھٹ گئی۔

محققین کے مطابق تحقیق کے اگلے مرحلے میں اس ایکسٹریکٹ میں موجود مخصوص اجزا کی شناخت کی جائے گی جو اینٹی وائرل کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ وائرس کی نئی اقسام کے اسپائیک پروٹین میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم ایک اینٹی وائرل دوا کی خوراک کے اجزا کا تعین کریں گے جس سے کورونا وائرس کی بیماری کا علاج ہوسکے گا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل وائرلوجی میں شائع ہوئے۔