The Dawn News - Tech - Mobilephones

سام سنگ کی گلیکسی نوٹ سیریز کے عہد کا اختتام
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ برانڈ کو ختم کرنے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

یہ تصدیق سام سنگ کے موبائل فون شعبے کے سربراہ رو ٹائی مون نے بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر کی۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گلیکسی نوٹ اب الٹرا کے طور پر آئے گا، یہ انہوں نے حال ہی میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ایس 22 الٹرا کا حوالہ دیا تھا۔

ویسے یہ خبر حیران کن نہیں کیونکہ سام سنگ نے 2020 کے بعد سے گلیکسی نوٹ ماڈل کو پیش نہیں کیا۔

اب گلیکسی ایس 22 الٹرا کسی نوٹ ڈیوائس کی طرح اسٹائلوس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

اس میں وہ سب کچھ ہے جو گلیکسی نوٹ میں ہوسکتا ہے بس نام گلیکسی ایس 22 الٹرا ہے۔

خیال رہے کہ پہلا گلیکسی نوٹ فون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں 5.3 انچ ڈسپلے دیا گیا تھا جو آج تو چھوٹا محسوس ہوتا ہے مگر اس دور میں سب سے بڑا تھا جس کے ساتھ اسٹائلوس یا ایس پین کی شکل میں نئی ٹیکنالوجی کی فراہم کی گئی تھی۔

نوٹ سیریز کو ختم کرنے کی بنیادی وجہ فولڈ ایبل فونز ہیں اور یہ فیصلہ قابل فہم بھی ہے۔

2019 میں گلیکسی نوٹ 10 کے ایک کروڑ 27 لاکھ یونٹ فروخت ہوئے جبکہ 2020 میں گلیکسی نوٹ 20 کے 97 لاکھ ماڈلز فروخت ہوئے۔

اس کے برعکس گلیکسی زی فولڈ کے ایک کروڑ 30 لاکھ یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

گلیکسی نوٹ برانڈ کا اختتام اسمارٹ فون کے ایک عہد کا بھی اختتام ہوگا مگر ایس 22 الٹرا کی شکل میں یہ کسی حد تک زندہ بھی رہے گا۔