The Dawn News - Sport - Cricket

سیریز کے آغاز سےقبل آسٹریلین کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا وائرس کا شکار
آسٹریلین ٹیم کے کنسلٹنٹ اور اسپنر فواد احمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

فواد احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصے تھے اور پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلیا کی ٹیم میں انہیں بطور کنسلٹنٹ شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیریز: 100 فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق محدود اوورز کے 5 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے فواد احمد پاکستان سپر لیگ کے خاتمے پر پیر کو ٹیم ہوٹل پہنچے تھے۔

ہوٹل آمد پر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ انہیں آئسولیشن میں رکھا جائے اور معمولی علامات نظر آنے پر جب ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا۔

حکومتی قوانین کے تحت فواد احمد کم از کم 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے اور دو منفی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ علامات نہ ہونے کی صورت میں ہی آئسولیشن سے باہر آ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ اپنی 'جائے پیدائش' پر میچ کھیلنے کیلئے پرجوش

اس پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنے کنسلٹنٹ کی پہلی ٹیسٹ میچ میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلیا کی ٹیم کے اراکین بھی روزانہ کی بنیاد پر ازخود اپنے ٹیسٹ کررہے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر بھی ان کے ٹیسٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے حارث رؤف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ اسکواڈ میں نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حارث کووڈ کا شکار، نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔