The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کو پانچ دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں، ورنہ اسلام آباد پہنچ کر خود بندوبست کریں گے، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لیے 5 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے پانچ دن میں استعفیٰ نہ دیا تو ہم اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور ان کا خود بندوبست کریں گے۔

بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ کے مقام چنی گوٹھ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو اس کا مطلب وزیر اعظم چور ہے، بجلی مہنگی ہو تو مطلب وزیر اعظم چور ہے، یہ تو ہر کسی پر چور چور کا الزام لگاتے تھے لیکن یہ خود تاریخی چور نکلے۔

مزید پڑھیں: ہم جیب میں عدم اعتماد لے کر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جتنی کرپشن ان تین سالوں میں ہوئی ہے، کسی اور حکومت میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، اس نے تو آپ کی جیب، پیٹ اور ووٹ پر ڈاکا مارا ہے، اب ہمیں اس سے حساب لینا ہے اور جیالے اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سے حساب لینے نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قومی اسمبلی میں تمام اراکین اسمبلی سے مطالبہ ہے کہ انہیں عدم اعتماد میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دینا ہے، اگر تحریک انصاف کے اراکین اور اتحادی تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیتے ہیں اور کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیتے تو پھر شاید ان کے تین سال کے گناہ معاف کر دیے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ان کو ہٹا کر انتخابی اصلاحات کرنے کے بعد صاف اور شفاف الیکشن کرائیں گے تاکہ آپ اپنا نمائندہ چنیں، میرے نمائندے کو منتخب کرا دیں تاکہ ہم عوامی حکومت بنا کر عوام کے مسائل حل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنا ہے، آپ سے جو بھی وعدے کیے گئے ہم مل کر ان کو پورا کریں گے۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسی طرح ہمارا ساتھ دیں تو اسلام آباد پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی، ہم تو عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے عوام آپ کو وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتے، آپ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، آپ عوام کا یہ مطالبہ خود مان لیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے خاتمے کے لیے جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے وزیر اعظم کو پانچ دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں غیرت اور ہمت ہے تو آپ پانچ دن میں خود مستعفی ہو جائیں، اسمبلی توڑ کر الیکشن کرائیں اور ہمارا مقابلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ خود استعفیٰ نہیں دیتے تو پانچ دن بعد ہم اسلام آباد پہنچ کر عدم اعتماد لائیں گے اور اس وقت تک ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہوں گے، ہم عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کا بندوبست خود کریں گے۔