The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلین ٹیم پاکستان میں اچھے ہاتھوں میں ہے، آسٹریلین کوچ
آسٹریلین ٹیم کے کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کے باوجود پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم پاکستان میں اچھے ہاتھوں میں ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ لیجنڈ، عظیم لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور آج ہی دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شروع ہوا جبکہ اس دورے کی کامیابی کے نتیجے میں پاکستان میں دیگر بڑی ٹیموں کے دورے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

دورہ شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے والے راولپنڈی سے 140 کلومیٹر دور پشاور میں مسجد میں دھماکا ہوا۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

میچ کے پہلے دن کے کھیل کے بعد آسٹریلین ٹیم کے کوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور اس دھماکے کے حوالے سے ہماری سیکیورٹی ٹیم درست رہنمائی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہم پاکستان آئے ہیں تو ہم بہت اچھے ہاتھوں میں ہیں، میدان میں ماہرین ہماری بھرپور رہنمائی کررہے ہیں، اگر کچھ تبدیلی ہوتی ہے تو وہ ہمیں اس بارے میں ضرور آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امام کی سنچری، راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان آسٹریلین ٹیم کو پورے دورے کے لیے سربراہ مملکت کے طرز کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان دیگر ٹیموں کی پاکستان آنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی ہو گی۔