The Dawn News - Amazing

کشش ثقل سے چارج ہونے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک انفٹنی ٹرین
ایک آسٹریلین دنیا کی پہلی انفٹنی ٹرین تیار کرنے کی خواہشمند ہے جو چلنے کے لیے کشش ثقل کی توانائی کو استعمال کرے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئی نسل کی ٹیکنالوجی کی بدولت بیٹری پر چلنے والی الیکٹرک ٹرین کو ری چارج کے لیے روکنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

فورٹیسکیو نامی آئرن کمپنی نے برطانیہ کی بیٹری کمپنی ولیمز ایڈوانسڈ انجنیئرنگ کو خریدا ہے تاکہ اس دہائی کے اختتام تک اس انڈسٹری کے کاربن کے اخراج کو صفر تک لاسکے۔

کمپنی کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر اینڈریو فورسٹ نے کہا کہ انفٹنی ٹرین سے نہ صرف 2030 تک کاربن کے اخراج کو صفر پر لانا ممکن ہوگا بلکہ آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی، جبکہ نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔

یہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟

یہ ٹرین کشش ثقل کی توانائی کو استعمال کرکے بیٹری پاور سسٹم کو چارج کرے گی اور اضافی چارجنگ کی ضرورت ختم کردے گی۔

کمپنی کی سی ای او ایلزبتھ گینز کے مطابق انٹنی ٹرین دنیا کی سب سے بہترین بیٹری الیکٹرک ٹرین ہوگی اور سفر کے دوران بیٹری چارجنگ سے توانائی پیدا کرنے والے آلات کو نصب کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

یہ کمپنی 16 مختلف ٹرینوں کو آپریٹ کرتی ہے جن کی 244 بوگیوں میں 34 ہزار سے زیادہ آئرن ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اس وقت ان ٹرینوں کے لیے ڈیزل انجنوں پر انحصار کیا جاتا ہے جو ہر سال 8 کروڑ لیٹر ایندھن جلا دیتے ہیں۔

کمپنی کا تخمینہ ہے کہ انفٹنی ٹرین کی تیاری پر 5 کروڑ ڈالرز لگ سکتے ہیں اور اسے توقع ہے کہ یہ دنیا بھر میں فروخت کی جاسکے گی۔