The Dawn News - Pakistan - Balochistan

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، دو کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 2 کمانڈروں سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گور چوپ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو کمانڈروں حاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا جوان شہید

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا اہم ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا اور دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تربت سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

26 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔