The Dawn News - Tech

اگر آپ فائرفوکس براؤزر استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں
اگر آپ موزیلا فائر فوکس ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں اور اسے کچھ عرصے سے اپ ڈیٹ نہیں کیا، تو اب ایسا لازمی کرلیں۔

درحقیقت موزیلا نے خود صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ فائر فوکس براؤزر کے نئے ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

اس نئے ورژن میں موبائل براؤزر کے لیے نئے پرائیویسی فیچرز دیئے گئے ہیں جبکہ ایسی ایمرجنسی اپ ڈیٹس کی گئیں جو 2 انتہائی اہم سیکیورٹی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے کی گئی ہیں۔

5 مارچ کو موزیلا نے ایک سیکیورٹی ایڈوائزری میں براؤزر میں 2 زیرو ڈے سیکیورٹی کمزوریوں کے بارے میں بتایا تھا جس کو ہیکرز ڈیوائس کے لیے متعدد سیکیورٹی مسائل کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر ان کمزوریوں پر قابو نہ پایا جائے تو ہیکرز کو ڈیوائس یا پروگرام پر کنٹرول حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہمیں ان خامیوں کو استعمال کرکے حملوں کی رپورٹس ملی تھی۔

اسی کے لیے موزیلا نے فائر فوکس 91.7 ای ایس آر اور فائر فوکس 98.0 ورژن ڈاؤن لوڈ کے لیے جاری کیے تھے۔

موزیلا کی جانب سے ایچ ٹی ٹی پی ایس اونلی فیچر والا فائر فوکس براؤزر بھی اینڈرائیڈ کے لیے جاری کیا ہے۔

یہ فیچر براؤزر ایکسٹینشنز جیسے ایچ ٹی ٹی پی ایس ایوری ویئر کی طرح کام کرتا ہے اور مخصوص ویب سائٹ پر پرائیویسی کو یقینی بناتا ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر فائر فوکس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے براؤزر اوپن کریں اور فائر فوکس مینیو اوپن کرکے اباؤٹ فائر فوکس پر کلک کریں۔

اس کے بعد پوپ اپ ونڈو اوپن ہوگی اور فائرفوکس خودکار طور پر نئی اپ ڈیٹس کو چیک کرے گا، اگر یہ آپشن پہلے سے سیٹنگز میں ان ایبل ہے تو فائر فوکس کی نئی اپ ڈیٹ خود ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی۔

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ری اسٹارٹ پر کلک کرنا ہوگا اور بس۔

موبائل پر اسے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ڈیوائس کے ایپ اسٹور پر جاکر فائرفوکس سرچ کریں اور اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔