The Dawn News - Tech - Mobilephones

2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا تھا؟
سام سنگ اور شیاؤمی دنیا کی 2 سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں ہیں، یعنی ان کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے ؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوری سے دسمبر 2021 کے دوران دنیا بھر میں جو اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا، وہ شیاؤمی یا سام سنگ کا نہیں۔

اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ میں 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز کے بارے میں بتایا گیا۔

یہ ٹاپ 10 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کا عالمی سطح پر فونز کی مجموعی فروخت میں 19 فیصد حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والے اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 تھا۔

درحقیقت ٹاپ 10 کی فہرست میں 7 فونز ایپل کے آئی فونز ماڈل ہی ہیں۔

آئی فون 12 کے بعد دوسرے نمبر پر آئی فون 12 پرو میکس، تیسرے پر آئی فون 13، چوتھے پر آئی فون 12 پرو اور 5 ویں پر آئی فون 11 موجود ہے۔

آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل 2020 کی 4 سہ ماہیوں میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 نے چھین لی تھی۔

چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا جس کے بعد شیاؤمی ریڈمی 9 اے نے 7 ویں پوزیشن پر قبضہ کیا۔

8 ویں پر پھر ایپل کا آئی فون ایس ای (2020) رہا جبکہ 9 ویں پر آئی فون 13 پرو میکس موجود ہے۔

ٹاپ 10 کا آخری نمبر شیاؤمی ریڈمی 9 کے حصے میں آیا۔