The Dawn News - Life & Style

بافٹا ایوارڈز کا میلہ دی پاور آف دی ڈاگ اور ڈیون کے نام
آسکرایوارڈزکے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس‘ (بافٹا) کا میلہ سائنس فکشن فلم 'ڈیون' اور 'دی پاور آف دی ڈاگ' نے لوٹ لیا۔

13 فروری کی شب ہونے والی ایوارڈ تقریب میں دی پاور آف دی ڈاگ نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی اسی کی ڈائریکٹر جین کیمپین کے نام رہا۔

یہ بافٹا ایوارڈز کی 7 دہائیوں میں تیسری بار ہے جب کسی خاتون نے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

دی پاور آف دی ڈاگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بینیڈکٹ کمبربیچ اپنی اہلیہ کے ساتھ — رائٹرز فوٹو

بہترین اداکار کا اعزاز ہولی وڈ اسٹار فلم کنگ رچرڈ میں کام کرنے والے ول اسمتھ کے نام رہا جبکہ بہترین اداکارہ کا اعزاز جوانا اسکینلان کے نام رہا۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ فلم کوڈا کے ٹروئے کوٹسر کے نام رہا اور یہ پہلی بار ہے جب کسی قوت سماعت سے محروم اداکار نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

ٹروئے کوٹسر — رائٹرز فوٹو

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری میں کام کرنے والی آرینا ڈی بوس کے حصے میں آیا۔

فلم ڈیون اہم ایوارڈز تو اپنے نام نہیں کرسکی مگر سب سے زیادہ ایوارڈز اسی کے نام رہے۔

اس فلم نے ٹیکنیکل کیٹیگریز بشمول سنیما فوٹوگرافی، پروڈکشن ڈیزائن، ویژول ایفیکٹس اور ساؤنڈ وغیرہ میں 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

کینتھ برانگ کو ان کی فلم بلفاسٹ پر آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران یہ پہلی بار مکمل ہجوم کے ساتھ ہونے والی تقریب تھی۔

ڈزنی اسٹوڈیو کی فلم Encanto کو بہترین انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ ملا۔

اسی طرح اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم لیکرش پیزا کے لیے پال تھامس اینڈرسن کے نام رہا۔

غیرملکی زبان کی فلم کے لیے جاپانی فلم ڈرائیو مائی کار کا انتخاب ہوا۔

خیال رہے کہ ماضی میں بافٹا میں ایوارڈز جیتنے والے اکثر آسکر ایوارڈز جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

آسکر کے بیشتر ایوارڈز کے لیے فیورٹ فلم دی پاور آف ڈاگ نیٹ فلیکس پر ریلیز کی گئی تھی اور بہترین فلم کا ایوارڈ اس کے نام ہوا تو یہ پہلی بار ہوگا کہ سنیما میں ریلیز نہ ہونے پر بھی دنیائے فلم کا اعزاز کسی فلم کو مل جائے گا۔