The Dawn News - Tech - Mobilephones

ایپل کے آئی فون 14 سیریز سے منی ماڈل کو نکالے جانے کا امکان
ایپل کے آئی فون 14 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اب ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 14 سیریز میں آئی فون 14 منی کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ آئی فون 14 سیریز بھی 4 فونز پر مشتمل ہوگی مگر اس میں 5.4 انچ ڈسپلے والا ماڈل شامل نہیں ہوگا۔

اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 12 منی لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا تھا اور اسی وجہ سے اب افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ آئی فون 14 سیریز میں منی ماڈل پیش نہیں کیا جائے گا۔

آئی فون 12 منی کو 2020 میں 729 ڈالرز میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس قیمت میں یہ بجٹ فون قرار نہیں دیا جاسکتا۔

آئی فون 14 سیریز کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیے جانے کا امکان ہے جن میں سے 2 ماڈلز میں 2021 کے اے 15 بائیونک پراسیسر کو استعمال کیا جائے گا۔

دیگر 2 فونز کے لیے نئے اے 16 پراسیسر کا استعمال کیا جائے گا۔

اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب آئی فونز ایک دوسرے سے نمایاں حد تک مختلف ہوں گے جیسا سام سنگ فونز میں ہوتا ہے۔

ایسی افواہیں بھی ہیں کہ آئی فون 14 سیریز میں ایپل کی جانب سے سیٹلائیٹ کمیونیکشن کنکٹویٹی کا فیچر بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ویسے تو توقع کی جارہی تھی کہ یہ فیچر آئی فون 13 سیریز کا حصہ ہوگا مگر یہ التوا کا شکار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین ایسے مقامات پر بھی ایمرجنسی کالز اور میسجز بھیج سکیں گے جہاں سیلولر کوریج نہیں ہوگی۔

ایپل کی جانب سے اس نئی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا اور یہ کمپنی عام طور پر اس طرح کی افواہوں پر کوئی بیان جاری نہیں کرتی۔