The Dawn News - Life & Style

نیٹ فلیکس کی پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی شروع
اگر آپ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر اپنے اکاؤنٹ کو گھر سے باہر دوستوں سے شیئر کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ ایسا نہ کریں ورنہ اضافی فیس ادا کرنا پڑسکتی ہے۔

جی ہاں نیٹ فلیکس نے لوگوں کی جانب سے اپنے دوستوں یا پیاروں (جو ان کے گھر میں مقیم نہ ہوں) سے پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے افراد کو پاس ورڈ شیئرنگ پر اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نیٹ فلیکس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ پلانز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر اس سے کچھ الجھن پیدا ہوتی ہے کہ کب اور کیسے نیٹ فلیکس کو شیئر کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے نتیجے میں اکاؤنٹس کو گھروں کے درمیان شیئر کیا جاتا ہے جس سے ہماری نئے بہترین ٹی وی شوز اور فلموں کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فی الحال نیٹ فلیکس کی جانب سے نئی حکمت عملی کی آزمائش 3 ممالک چلی، کوسٹا ریکار اور پیرو میں کی جائے گی۔

وہاں ویونگ پروفائلز کو نئے اکاؤنٹس پر منتقل کرنے کے فیچر کو پیش کیا جائے گا اور اضافی ویور کے لیے 3 ڈالرز تک اضافی فیس لی جائے گی۔

یہ پہلی بار نہیں جب نیٹ فلیکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ شیئر کرنے کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

2021 میں کمپنی نے اسی طرح کا تجربہ ایک اکاؤنٹ ویریفیکیشن ٹول کے ذریعے کیا تھا تاکہ غیرمجاذ صارفین کو دیگر افراد کے اکاؤنٹس کے استعمال سے روکا جائے۔

مگر اب ایکسٹرا ممبر اور ٹرانسفر پروفائل فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ لے رہی ہے تاکہ اپنے سبسکرائبرز کی تعداد کو بڑھا سکے۔

یعنی اب آپ جانتے ہیں کہ پاس ورڈ شیئرنگ پر کمپنی کا ایکشن جلد ہونے والا ہے مگر اس سے پہلے آپ دوستوں کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرسکتے ہیں۔