The Dawn News - Pakistan

نئی حکومت کے ساتھ کام نہیں کروں گا، لوٹا نہیں ہوں، شوکت ترین
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگر نئی حکومت آئی تو اس کے ساتھ کام نہیں کروں گا، اصول پسند آدمی ہوں، لوٹا نہیں ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے غیریقنی صورتحال ضرور پیدا ہوسکتی ہے اس لیے یہ صورتحال اگلے چند روز میں ختم ہوجانی چاہیے، اگر تحریک انصاف کی حکومت نہ رہی تو میں بھی وزیر نہیں رہوں گا، میں اصول پسند آدمی ہوں، لوٹا نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ لوگ بہت ناخوش ہیں، بہت مارا ماری ہے اور عذاب آگیا ہے لیکن انٹرنیشنل سروے اس کے برعکس بتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خزانہ شوکت ترین خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خوشحال ممالک کی فہرست میں پاکستان 2018 میں 75ویں نمبر پر تھا، رواں سال 7 درجے بہتری کے بعد پاکستان 67ویں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ اسی دوران بھارت 133 سے 139 پر، بنگلہ دیش 115 سے 125 پر آگیا ہے، اقوام متحدہ کا مستند ادارہ اگر ایشیا کے ٹاپ 15 خوشحال ممالک میں پاکستان کو شمار کررہا ہے تو اس کے عوامل پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی پیش گوئیاں کی جارہی تھیں لیکن پچھلے مہینے یہ ساڑھے 54 کروڑ ڈالر ہوگیا، برآمدات 28 فیصد بڑھ گئی ہیں، درآمدات 6.3 ارب ڈالرز سے کم ہوکر پچھلے مہینے 5.2 ارب ڈالرز پر آگئیں۔

شوکت ترین نے بتایا کہ سروسز ایکسپورٹ 521 ملین ڈالرز سے بڑھ کر 527 ملین ڈالرز ہوگئیں، ترسیلات 2.144 سے بڑھ کر 2.190 ارب ڈالر ہوگئیں، رمضان اور عید پر یہ مزید بڑھ جائیں گی۔

مزید پڑھیں: شوکت ترین، وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ مقرر

انہوں نے کہا کہ ٹوٹل ایکسپورٹس 20.6 ارب ڈالرز ہیں اور ترسیلات 20.1 ارب ڈالر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ جنوری میں 4 فیصد بڑھ کر 8.2 فیصد پر آگئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ معیشت میں زور موجود ہے، امید ہے کہ شرح نمو 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زراعت کے شعبوں میں مختلف فصلیں بھی ترقی کررہی ہیں، امید ہے کہ گندم بھی 5 سے 6 فیصد ترقی کرے گی، ایگری کلچر، مینوفیکچرنگ، سروس سیکٹر اور ایکسپورٹس تمام شعبوں میں گروتھ نظرآرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 اعشاریہ 50 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی پر بہت شور شرابہ رہتا ہے، تازہ ایس پی آئی دیکھیں تو مہنگائی کی شرح 1.37 فیصد کمی کے ساتھ 15.12 فیصد پر آگئی ہے جوکہ 36 مہینوں میں کم ترین ہے، دال مونگ، انڈے اور آلو سمیت کئی چیزیں سستی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام ختم کرنا اب ممکن نہیں، شوکت ترین

ان کا کہنا تھا کہ بجلی بھی سستی ہوئی ہے، 5 روپے کے ریلیف سے فرق یہ آیا ہے کہ جس کا 1800 روپے بل آتا تھا اس کو 805 روپے کا ریلیف ملا اور بل ایک ہزار تک آگیا، آنے والے ہفتوں میں آپ اس کے مزید اثرات دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ہمیں کل تک جواب مل جائے گا، انہوں نے ہم سے سوال کیا تھا کہ پیٹرول اور بجلی پر ریلیف کے لیے پیسے کہاں سے آئیں گے؟ ہم نے انہیں بتادیا کہ کچھ پیسے صوبے دیں گےاور کچھ ایس او ایز کے ذریعے آئیں گے، اس لیے آئی ایم ایف نے اپنی تسلی کے لیے ہم سے ان معاہدوں کی تفصیلات طلب کی ہیں جو ہم نے بیلنس کرکے دے دیا ہے، یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ہمیں بس اپنا ہوم ورک کرکے دینا ہے، فائنل میٹنگ منگل کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی وجہ سے دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کی کرنسی پر دباؤ بڑھا لیکن یہ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ریٹنگ ایجنسیز اب بھی ہمارے حق میں ہیں، مفتاح اسمٰعیل ہمیں مشورے دینے سے پہلے اپنے دور کا موازنہ موجودہ دور سے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا کوئی بحران نہیں ہے، ہمارے پاس 34 دن کا ڈیزل موجود ہے۔