The Dawn News - Tech - Mobilephones

ایپل کی آئی فون خریدنےکے لیے سبسکرپشن پروگرام کی منصوبہ بندی
ایپل کی جانب سے مستقبل کی ہارڈویئر پروڈکٹس بشمول آئی فونز کے لیے ایک سبسکرپشن ماڈل پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ دعویٰ بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔

اگر اس سبسکرپشن ماڈل پر عملدرآمد ہوا تو صارفین پھر ایپل مصنوعات کی ملکیت حاصل نہیں کرسکیں گے بلکہ ان کو استعمال کرنے کے لیے ماہانہ کرایہ دیں، جیسے کسی کرائے کے گھر کا ادا کرتے ہیں۔

اگرچہ اس پروگرام پر ابھی کام جاری ہے مگر رپورٹ کے مطابق سبسکرپشن سروس کو 2023 تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

یہ سروس ایپل کیئر اور ایپل ون پلانز پر مشتمل ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صارفین کو ہارڈویئر کو ایپل آئی ڈی یا ایپل اسٹور اکاؤنٹ سے سبسکرائب یا کرائے پر حاصل کرسکیں گے۔

اس میں اقساط میں ادائیگی کا پروگرام نہیں ہوگا جبکہ کا انحصار اس پر ہوگا کہ آپ کونسی ڈیوائس کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس پروگرام کا حصہ بننے والے افراد کے یہ آپشن بھی ہوگا کہ وہ نئے ماڈل متعارف ہونے پر اپنی ڈیوائس اس سے بدل لیں۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے عموماً سال میں ایک بار نئی ہارڈ ویئر پراڈکٹس کو متعارف کرایا جاتا ہے۔

مگر کئی بار اس سے ہٹ کر بھی ہوتا ہے جیسے خیال رہے کہ مارچ 2022 میں ایپل نے پیک پرفارمنس ایونٹ کے دوران آئی فون ایس ای، ایک نیا آئی پیڈ ایئر اور میک اسٹوڈیو کو متعارف کرایا تھا۔

مگر رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سبسکرائپشن پروگرام کن ممالک کے لیے ہوگا۔

ایپل کی جانب سے اس نئی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل ایپل نے 2021 میں ڈو اٹ یورسیلف ریپیئر پروگرام کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

اس موقع پر ایپل نے بتایا تھا کہ وہ آئی فونز، میک اور دیگر پروڈکٹس کو ریپیئر کرنے میں مددگار مینوئلز آن لائن جاری کرے گی اور ٹھیک کرنے کے لیے درکار ٹولز کو خریدنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔