The Dawn News - Sport - Cricket

آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ، ایگار بھی کورونا کا شکار ہوکر سیریز سے باہر
آسٹریلین اسپنر ایشٹن ایگار کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ایگار گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے دوسرے آسٹریلین کھلاڑی ہیں، جہاں اس سے قبل جوش انگلس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت سے آسٹریلین کرکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی، دورہ پاکستان کے خلاف سازش ناکام

کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کی صبح تصدیق کی کہ جوش انگلس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ایگار بھی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

بورڈ کے مطابق آسٹریلین کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے البتہ بقیہ تمام کھلاڑیوں اور عملے کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں کا مثبت ٹیسٹ آنے سے آسٹریلین ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ سیریز سے قبل ہی آل راؤنڈر مشل مارش کولہے کی انجری کا شکار ہو کر پہلے ہی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا ورلڈ کپ ہیرو مچل مارش پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر

آسٹریلیا کو اسٹیو اسمتھ کی خدمات بھی میسر نہیں ہوں گی جو ٹیسٹ سیریز کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ون ڈے میچ میں دو اسپنرز کھلانے پر غور کر رہی ہے اور ایگار کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد مچل سویپسن کے ڈیبیو کے امکانات بڑھ گئے ہیں جن کا ساتھ دینے کے لیے ایڈم زامپا بھی موجود ہوں گے۔

مسلسل انجری اور کووڈ مسائل کو دیکھتے ہوئے آسٹریلین ٹیم نے اسکواڈ کی مدد کے لیے بلے باز میٹ رینشا کو لاہور روانہ کردیا ہے البتہ ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل انہیں تین دن آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: انجری کے سبب اسمتھ پاکستان کےخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز سے باہر

ایگار نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ میں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی اور 15.66 کی اوسط سے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔