The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 11 اپریل کو پبلک نوٹس جاری کردیں گے، 15 سے 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 سے 22 اپریل تک کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 7 مئی کو شائع کی جائے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ای سی پی کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کے اجرا کے بعد صوبہ بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی ہوگی، کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابی حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتا جبکہ انتخابی حلقوں میں کسی قسم کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان بھی نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا 31مارچ کو انعقاد کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت پولنگ 31 مارچ کو ہوگی۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گزشتہ سال 19دسمبر کو ہوئی تھی جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیلوں میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ 19دسمبر کو ہوئی تھی۔

پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) میئر/چیئرمین کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔