The Dawn News - Life & Style

کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد ول اسمتھ نے ’آسکر‘ رکنیت چھوڑ دی
دنیا کے متعبر ترین ایوارڈ شو ’آسکر‘ کی سالانہ 94 ویں تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو ’تھپڑ‘ مارنے کے بعد تنقید ہونے پر ہولی وڈ اداکار کرس راک نے اکیڈمی کی رکنیت چھوڑ دی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ول اسمتھ نے ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس‘ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔

ہولی وڈ اداکار نے یکم اپریل کو ’آسکر‘ انتظامیہ کو استعفیٰ بھجوایا تھا، جسے فوری طور پر منظور کرلیا گیا۔

ول اسمتھ نے رکنیت چھوڑنے کے علاوہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ وہ ’آسکر‘ انتظامیہ کی جانب سے اپنے خلاف کی جانے والی ہر طرح کی کارروائی برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

ول اسمتھ نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی تھی —فوٹو: رائٹرز

انہوں نے استعفیٰ کے ہمراہ انتظامیہ کو لکھا کہ وہ ’آسکر‘ منتظمین کی جانب سے دی جانے والی ہر طرح کی سزا برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب ’آسکر‘ انتظامیہ نے بھی ول اسمتھ کا استعفیٰ منظور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق فیصلہ 18 اپریل کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈز کے اسٹیج پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ کیوں مارا؟

’آسکر‘ انتظامیہ کے مطابق ول اسمتھ کی جانب سے کیے گئے نامناسب عمل پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ اکیڈمی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا اور یہ کہ اداکار کا عمل کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

’آسکر‘ انتظامیہ کے مطابق اکیڈمی کے ضوابط بنے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوتی۔

کرس راک نے ول اسمتھ کی بیوی کے بالوں پر مذاق کیا تھا—فوٹو: اے پی

رکنیت چھوڑنے کے بعد ول اسمتھ اب ’آسکر‘ ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی فلموں کے لیے ووٹنگ نہیں کر پائیں گے اور ممکنہ طور پر ان کے خلاف انتظامیہ سزا کا اعلان بھی کرے گی۔

ول اسمتھ نے 28 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو اہلیہ جیڈا اسمتھ پنکٹ کے بالوں کا مذاق بنانے پر براہ راست نشریات کے دوران تھپڑ رسید کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ول اسمتھ نے تھپڑ مارنے پر کرس راک سے معافی مانگ لی

تھپڑ مارنے کے ایک گھنٹے بعد اسی تقریب میں ول اسمتھ نے پہلی بار ’بہترین اداکار‘ کا ’آسکر‘ ایوارڈ بھی جیتا اور وصول کیا تھا۔

میزبان کو تھپڑ رسید کرنے کے باوجود شو میں بیٹھے رہنے پر ول اسمتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ ’آسکر‘ انتظامیہ نے انشکاف کیا تھا کہ انہوں نے اداکار کو تقریب سے چلے جانے کا کہا تھا مگر اس کے باوجود وہ شو سے باہر نہیں گئے تھے۔

تنقید کے بعد ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی بھی مانگی تھی اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا تھا کہ وہ اپنے عمل پر ہر طرح کی سزا برداشت کرنے کو بھی تیار ہیں اور اب انہوں نے ’آسکر‘ رکنیت چھوڑ دی۔