The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ہارا ہوا شخص جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اور پی ٹی آئی کے بدمعاش اسلام آباد پہنچنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا کہ ملک اس وقت ایک ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں کسی انتشار کو برداشت نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر حکومت ایسی کوئی سازش کرتی ہے تو ملک کی تمام جمہوری قوتیں اور آئینی ادارے مل کر عمران کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ کل سے نئے سفر کا آغاز کریں گے، ملک میں انتخابی اصلاحات اور صاف، شفاف الیکشن کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی بہت پریشان ہے، عام آدمی کو امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی، کل سے ہم عوام کے مسائل کا حل نکالنے کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی لیکن افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے، رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالا کا شیطان بند کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی انا کی وجہ سے پاکستان کی قسمت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال پر تشویش ہے، اداروں کو ہم کہتے ہیں اپنا آئینی کردار ادا کریں جبکہ سپریم کورٹ کل کے اجلاس کی کوریج کرنے کی اجازت دلائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی کارروائی سے آگاہ ہونا، پاکستان کے عوام کا حق ہے، انہیں اس آئینی اور قانونی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، اگر ہم پارلیمنٹ میں آئین پر عمل نہیں کرواسکیں گے تو پھر کہاں آئین کی عمل داری ہوگی، گزشتہ تین برسوں کے دوران میڈیا کی آزادی پر حملے برداشت کرتے رہے لیکن کل سے نئے سفر کا آغاز کریں گے اور ملک میں انتخابی اصلاحات، صاف شفاف الیکشن کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انٹرویو میں بڑے پریشان لگ رہے تھے، ان کو ڈر ہے کہ ان کی کردار کشی کی جائے گی، خاتون اول کی کردار کشی کی جائے گی، وزیراعظم گھبرا رہے ہیں کہ ان کے خلاف شاید اپوزیشن کی جانب سے کوئی انتقامی کارروائی کی جائے گی تو میں وزیراعظم کو یقین دلاتا ہوں شہبازشریف، رانا ثنا اللہ سے کہوں گا آپ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:’دھمکی آمیز خط‘ ایک وزیر نے خود کسی سفیر سے لکھوایا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

انہوں نے کہا لیکن اگر وزیراعظم کوئی غیر جمہوری کام کریں گے، اگر آپ پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچائیں گے تو پھر ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، اگر انہوں نے آئینی کارروائی میں غیر قانونی مداخلت کی کوشش کی تو پھر  آرٹیکل 6 کا قانون لگے گا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں اعلیٰ عدلیہ کسی غیرجمہوری، غیرآئینی کام کی اجازت نہیں دے گی، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی بھیک مانگ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیروں  نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سے بھیک مانگی کہ عدم اعتماد واپس  لے لیں، ہم آپ کو حکومت کا اتحادی بناکر انتخابی اصلاحات کریں گے مگر تب بھی ہمارا جواب ابسلوٹلی ناٹ تھا اور اب بھی ہمارا جواب ابسلوٹلی ناٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسی ایک شخص کیلئے اداروں کو متنازع بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ این آر او اور بیک ڈور راستہ تلاش کرنے کے بجائے عزت دار راستوں میں سے ایک کا استعمال کریں یا تو مستعفی ہوں یا پھر ایوان میں آئیں اور عدم اعتماد کا سامنا کریں، یہ ملک کو چلانے کی بات ہے ، عمران خان رونا دھونا اور بچگانہ حرکتیں بند کرکے حالات کا سامنا کریں۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ اگرپارلیمان کے اندر آئین قائم نہیں کرسکیں گے تو پھر کہاں قائم کریں گے، اکثریت ہمارے پاس ہے، اگر یہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کریں گے تو توہین عدالت ہوگی، کل دونوں صورتوں میں ہماری جیت یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرزبردستی فورس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا عمل مکمل نہ ہوا تو اس کا اثر پاکستان کے مستقبل پر ہوگا، وزیراعظم ٹی وی پر آ کر احتجاج کی کال دے رہے ہیں، چند دنوں سے یہ اپنے بدمعاش، ٹائیگر فورس کو اسلام آباد لانے کے کوششیں کررہے ہیں، اس صورت حال میں ہر ادارے کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔