The Dawn News - Amazing

کھانا پکانے کے تیل کے ایندھن سے طیارے کی کامیاب پرواز
کھانے پکانے کے تیل سے آج تک آپ نے اپنے پکوانوں کو ہی تیار کیا گیا ہوگا۔

مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اسے کسی سواری کے ایندھن کے طور پر بھی استعمال ہے اور وہ بھی کوئی چھوٹی موٹی سواری نہیں بلکہ ایک طیارے کو؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایئربس کے اے 380 طیارے کی کھانا پکانے والے تیل سے آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

3 گھنٹے کی آزمائشی پرواز کا تجربہ 25 مارچ کو تولوز کے ایئرپورٹ پر کیا گیا اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے 380 دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے۔

اس پرواز کے لیے ماحول دوست ایندھن تیار کیا گیا تھا جو کھانے پکانے کے تیل اور ضائع شدہ چکنائی پر مبنی تھا اور پرواز کے لیے سنگل رولز رائس ٹرینٹ 900 انجن کو استعمال کیا گیا۔

ایئربس نے اس کے بعد اے 380 کی ایک اور پرواز اسی ایندھن پر 29 مارچ کو تولوز سے نائس روانہ کی جس کی مانیٹرنگ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران کی گئی۔

پرواز کے لیے ایندھن فرانس کی ایک کمپنی ٹوٹل انجنیئرز نے فراہم کیا تھا، جسے ہائیڈرو پراسیسڈ ایسٹرز اینڈ فیٹی ایسڈز (ایچ ای ایف اے) سے تیار کیا گیا جو سلفر اور آرومیٹکس سے پاک تھا۔

ایئربس کی جانب سے اس ایندھن پر چلنے والی پروازوں کی آزمائش 2021 سے کی جارہی ہے اور سب سے پہلے مارچ 2021 میں اے 350 میں اس کی جانچ کی گئی۔

اس کے بعد اکتوبر 2021 میں اے 319 نیو سنگل آئزل ایئرکرافٹ کو کوکنگ آئل پر اڑایا گیا۔

کمپنی کے توقع ہے کہ اس دہائی کے آخر تک اس کے تیار اسی ایندھن پر پرواز کریں گے اور اس سے پہلے روایتی ایندھن میں 50 فیصد ماحول دوست ایندھن کو ملایا جائے گا۔

ایئربس 2035 تک دنیا کے پہلے زیرو زہریلی گیسیں خارج کرنے والے طیارے کو متعارف کرانے کی بھی خواہشمند ہے۔

دنیا بھر میں اے 380 کے استعمال میں کمی آئی ہے اور ایئربس نے آخری طیارے کو دبئی کی کمپنی ایمریٹس کو 2021 کے آخر میں پہنچایا تھا۔

ایئربس کی جانب سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ تجرباتی ہائیڈروجن ایندھن پر چلنے والے انجن کی آزمائش شروع کرنے والی ہے۔