The Dawn News - Sport - Cricket

ون ڈے میں بہترین ریٹنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی اب تک کی بہترین ون ڈے ریٹنگ پوائنٹس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے بہترین فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 276رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 میچ: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کی فتح

اس بہترین کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بلے باز نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 891 ہو گئی ہے۔

ان ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی بابراعظم نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلین لیجنڈ مائیکل بیون دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے کیریئر میں حاصل کیے گئے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 تھی جبکہ بیون نے 885 پوائنٹس تک رسائی حاصل کی۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا اعزاز عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کے پاس ہے جنہوں نے 935 پوائنٹس حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی شاندار سنچری، آسٹریلیا کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور سابق پاکستانی بلے باز ظہیر عباس ہیں جنہوں نے 931 پوائنٹس حاصل کیے۔

اس فہرست میں ساتویں نمبر پر پاکستان کے جاوید میانداد بھی موجود ہیں جنہوں نے 910پوائنٹس حاصل کیے۔

امام الحق کی ترقی

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کے امام الحق کئی درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مجموعی طور پر سیریز میں 298 رنز کی بدولت امام الحق نے سات درجے ترقی حاصل کی اور اب انٹرنیشنل رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر کی فتح گر اننگز پر آسٹریلیا کے لبوشین بھی داد دینے پر مجبور

پاکستان کے فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی بھی شاندار باؤلنگ کی بدولت ٹاپ 10 باؤلرز  میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ درجے ترقی کی اور اب وہ باؤلرز کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔