The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پورا یقین ہے کہ ججز پاکستان کے آئین کی ہر صورت حفاظت کریں گے، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ججز پاکستان کے آئین کی ہر صورت حفاظت کریں گے اور پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عدالت عظمیٰ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے مقدمے کا جلد فیصلہ دے گی کیونکہ زندگی کا ہر شعبہ منجمد ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلے آئین توڑنے والے آمر ہوتے تھے آج نام نہاد منتخب نمائندے آئین توڑ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی معاشی بربادیاں اور معاشی تباہیاں، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک ایسے ملک کے طور پر لا کر کھڑا کیا ہے جس میں غلط طرز حکمرانی، نااہلی اور کرپشن کی بنا پر آج پاکستان دہائیوں پیچھے جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی مثال ایڈولف ہٹلر سے مختلف نہیں ہے، ہٹلر نازی تھا اور یہ نیازی ہیں، 1933 میں جرمن پارلیمنٹ میں آگ لگی تھی تو ہٹلر نے اس کا الزام کمیونسٹ اور ان کے حواریوں پر لگایا تھا اور اس کی آڑ میں ہٹلر نے آئین کا خاتمہ کرکے خود کو مسلط کردیا تھا، یہی کام عمران خان نے 3 اپریل کو اپنے حواری ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے تین اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا، آئین کو توڑ دیا اور دو سال سے حکم امتناع پر موجود ڈپٹی اسپیکر نے ایک آئین کے خلاف فیصلہ دے کر عمران نیازی کو غیر آئینی طور پر حکم امتناع دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کو عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے 197 معزز اراکین اسمبلی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا ، اس سے پاکستان کے معاشرے میں ایک اور زہر گھولا گیا ہے جس کا خاتمہ آسان کام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معمول کی عدالتی کارروائی سے عوام میں بےچینی پیدا ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح سے الیکشن میں جانا قبول نہیں، ہم اس کا ہر جگہ، ہر موقع پر مقابلہ کریں گے، آج اگر پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کو بچانا ہوگا اور آئین کی حکمرانی کو بالادست کرنا ہوگا، آج اگر ہمیں پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہوگا اور پارلیمنٹ کی عظمت کو بحال کرنا ہوگا کیونکہ اس عدلیہ نے آئین، قانون اور پارلیمان کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔

سابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ ججز پاکستان کے آئین کی ہر صورت حفاظت کریں گے اور پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس ملک میں آئین کی حکمرانی قائم نہیں ہوجاتی اور جنہوں نے آئین کو توڑا ہے ان کو قرار واقعی سزا نہیں مل جاتی۔