The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جہاں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی’۔

یہ بھی پڑھیں: ’آرمی چیف کی طبیعت ناساز تھی، اس لیے وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکے‘

بیان میں کہا گیا کہ ‘ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں بھی آرمی چیف نے شرکت نہیں کی تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ ہفتے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال پر بتایا تھا کہ اس روز ان کی طبیعت ناساز تھی، وہ آفس بھی نہیں آئے تھے، اس کی اور کوئی وجہ نہیں تھی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے سول-ملٹری تعلقات سے متعلق ایک سوال پر کہا تھا کہ نیوٹرل لفظ شاید صحیح طریقے سے فوج اور اداروں کے مؤقف کی وضاحت نہیں کرتا، ہمارا آئینی اور قانونی کردار کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا سیاست میں عمل دخل کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پچھلے 74 سال میں تمام سیاسی جماعتوں کا فوج سے ایک ہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اب ہم نے اس کو عملی جامہ پہنایا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ’جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا‘ قرار

انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سیاسی قیادت سے کہا تھا کہ ہم اپنے آپ کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں، میں کبھی کسی کے پاس نہیں گیا تو مجھ سے کیوں آپ بار بار ملنے آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے گلگت بلتستان پر ایک اجلاس میں بھی تمام سیاسی قیادت کی موجودگی میں یہ بات ہوئی تھی اور کسی نے کہا تھا کہ آپ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں تو آرمی چیف نے کہا تھا کہ ہم سیاست سے بالکل دور ہیں، آپ ہمیں اس میں مزید مت گھسیٹیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پچھلے ضمنی انتخاب میں کسی نے یہ الزام نہیں لگایا کہ فوج کی طرف سے مداخلت کی گئی، بلدیاتی انتخابات میں کسی نے کوئی الزام نہیں لگایا، پہلے لوگ کہتے تھے کہ کال آتی تھیں یا فون آتے تھے، آج کوئی کہہ رہا ہے، یہ بہت اچھا فیصلہ ہے اور آگے بھی ایسے ہی رہے گا۔