The Dawn News - Pakistan

شریف مافیا عید کے بعد میری کردار کُشی کرے گا، عمران خان
سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شریف مافیا نے بے نظیر اور ان کی والدہ کی جعلی تصویریں ہوائی جہاز سے لاہور پر پھینکیں، جمائما کے خلاف یہودی لابی کی پوری مہم چلائی اور اب عید کے بعد میری کردار کشی کی جائے گی۔

عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہاں آنے کا مقصد ایک ہی ہے کہ میں نے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے اور یہ ہمارے ملک کے 75سال کی اہم ترین تحریک ہوگی کیونکہ یہ ہمارے ملک کی حقیقی آزادی کے لیے ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو ہٹانے میں کوئی غیر ملکی سازش ثابت نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی

انہوں نے کہا کہ میرے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، عہدیداروں نے میری قوم کو تیار کرنا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اسلام آباد کے لیے تیار کرنا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ اتنی بڑے عوام کا سمندر پاکستان کی تاریخ میں اسلام آباد نہیں آیا ہو گا، جو ہم لے کر آئیں گے، ہم 20 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا مقصد ہو گا کہ جو بیرونی سازش اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کر ہوئی ہے، اس کے ذریعے اس ملک پر چوروں کو ٹولہ مسلط کیا گیا، میں اپنی ساری قوم کو تیار کررہا ہوں کہ ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور ہم نے اس ملک میں الیکشن کرانے ہیں تاکہ جو عوام فیصلہ کرے وہ لوگ ملک کی قیادت کریں، کوئی بیرون ملک سازش کر کے اس ملک پر مسلط نہیں ہو سکتا۔

سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو میر جعفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، اس کو صرف اس لیے ہمارے پر مسلط کیا گیا کیونکہ یہ کبھی بھی باہر کی قوتوں کے مفادات کے خلاف نہیں جائے گا اور اپنے لوگوں کے مفاد ان کے لیے قربان کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ ہیروں کا سیٹ کیوں قبول کیا، مریم نو

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان پر 400 ڈرون حملے کیے گئے، اس وقت اس کے بھائی اور آصف زرداری کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا کیونکہ اس مافیا کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہوا تھا اور جس کا پیسہ بھی ملک سے باہر پڑا ہو، وہ کبھی سامراج کے خلاف اپنی آواز بلند نہیں کرے گا۔

انہوں نے آئندہ دو تین روز میں کرپشن کا پورا وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر جاری کروں گا جس میں بتاؤں گا کہ کون کون سے کیسز چل رہے ہیں، کتنا پیسہ چوری کیا، یہ سب قوم کے سامنے رکھوں گا تاکہ قوم کو پتا چلے کہ باہر کے سامراج نے کس قسم کے لوگ اس ملک پر مسلط کیے اور صرف اس لیے کیونکہ یہ کنٹرول ہوسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا دو طرح چلتا ہے، ایک یہ پیسے دو کر لوگوں کو ساتھ ملاتا ہے جیسے ہمارے لوٹوں کو پیسے دے کر ان کے ضمیر خریدے گئے اور یہ کردار کشی کرتے ہیں، یہ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں، یہ وہ شہباز شریف ہے جس نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں لوگ اور مخالفین مروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف مافیا نے بے نظیر اور ان کی والدہ کی جعلی تصویریں ہوائی جہاز سے لاہور پر پھینکیں، جب ایک عورت مسلمان ہو کر پاکستان آئی تو انہوں نے اس پر یہودی لابی کی پوری مہم چلائی، جمائما پر جھوٹا ٹائلوں کا کیس کیا، 2018 میں انہوں نے ایک خاتون سے میرے خلاف کتاب لکھوائی اور اب عید کے بعد پھر میری کردار کشی کریں گے لیکن میں جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی جنگ ہے جو ایک آزاد پاکستان چاہتے ہیں، ہم آزاد ملک بننا چاہتے ہیں تو ہمیں جدوجہد کے لیے تیار ہونا پڑے گا لیکن اگر ہم جدوجہد نہیں کریں گے تو اللہ ایسے ہی رکھے گا، یہ باہر کے پتلوں کو ہم پر مسلط رکھے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جگہ جگہ جا کر اس مافیا کے خلاف لوگوں کو قائل کریں گے اور یہ جو سازش کی گئی یہ ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے، اب اس ملک میں جو بھی آئے گا عوام کی طاقت سے آئے گا، جس کو عوام منتخب کریں گے وہ اوپر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں مہنگائی بڑھے گی، یہ پیٹرول مہنگا کریں گے اور اس چوروں کے ٹولے سے ملک سنبھالا نہیں جائے گا اس لیے بھی ہمارا اسلام آباد کا مارچ بہت زیادہ ضروری ہے، ہم 20 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لے کر جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائیں گے اور اس کے اوپر ہم نے پوری محنت کی، عثمان بزدار نے پوری کوشش کی، جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ بنایا اور ہم نے اسمبلی میں بل پیش کردیا ہے۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اگلے الیکشن میں مجھے دو تہائی اکثریت دیں گے تو میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنا کر دکھاؤں گا۔