The Dawn News - Pakistan

خدمات کی برآمدات میں جولائی تا مارچ 17 فیصد اضافہ
وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی برآمدات میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17.07 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قدر کے اعتبار سے خدمات کی برآمدات جولائی تا مارچ 22-2021 میں 5.15 ارب ڈالر رہیں جبکہ پچھلے سال کے اسی دورانیے میں برآمدات 4.40 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

خدمات کی برآمدات مارچ میں 20.19 فیصد بڑھ کر 66 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو کہ پچھلے سال مارچ میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں، تاہم خدمات کی برآمدات میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 24.93 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مالی سال2021 میں خدمات کی برآمدات 9.19 فیصد اضافے کے بعد 5.93 ارب ڈالر تھیں جبکہ اس سے پچھلے سال 5.43 ارب ڈالر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: تجارتی خسارہ 70 فیصد اضافے کے بعد 35 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

آئی ٹی سے متعلقہ خدمات میں تاریخ میں سب سے زیادہ نمو نے مجموعی طور پر برآمدات کو بڑھایا۔

خدمات کی برآمدات میں فنانس اور انشورنس، ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج، تھوک اور خوردہ تجارت، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دفاعی شعبہ جات شامل ہیں۔

وزارت تجارت نے 22-2021 کے لیے خدمات کی برآمدات کے ہدف کا تخمینہ 7.5 ارب ڈالر لگایا ہے۔

خدمات کا شعبہ ملکی معیشت کی نمو میں اہم شعبے کے طور پر ابھرا ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ 06-2005 میں 56 فیصد کے مقابلے میں  21-2020 میں بڑھ کر 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ جولائی سے جنوری کے دوران 28 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات

اسی طرح خدمات کی درآمدات بھی جولائی تا مارچ 22-2021 میں 31.33 فیصد بڑھ کر 8.33 ارب ڈالر ہوگئیں، جو پچھلے سال کے اسی دورانیے میں 6.34 ارب ڈالر تھیں۔

خدمات کی درآمدات پچھلے سال مارچ کے مقابلے میں 25.29 فیصد اضافے کے بعد 93 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جبکہ خدمات کی برآمدات پچھلے مہینے کے مقابلے میں 12.87 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔

خدمات کی درآمدات مالی سال 2021 میں 10.75 فیصد کم ہو کر 7.8 ارب ڈالر تھیں جو اس سے پچھلے سال 8.75 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں خدمات کا تجارتی خسارہ 63.64 فیصد بڑھ کر 3.17 ارب ڈالر ہوگیا، جبکہ تجارتی خسارہ مالی سال 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں 1.94 ارب ڈالر تھا۔

مارچ میں تجارتی خسارہ 40.37 فیصد بڑھ کر 26 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگیا جو پچھلے سال مارچ میں 18 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے بجٹ 22-2021 میں خدمات کی برآمدات خاص طور پر آئی ٹی کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا۔