The Dawn News - Tech

فیس بک کا صارفین کی لوکیشن کے حوالے سے بڑا اعلان
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ 31 مئی سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کے فیچر کو ختم کردے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق فیس بک نے حال ہی میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھیجے گئے ایک نوٹی فکیشن میں واضح کیا تھا کہ ویب سائٹ جلد ہی ’نیئر بائے فرینڈز، لائیو لوکیشن اور لوکیشن ہسٹری و بیک گراؤنڈ جیسے فیچر کو ختم کردے گا۔

رپوٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کے ترجمان نے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ویب سائٹ لوکیشن ہسٹری سے متعلق تمام فیچرز کو 31 مئی 2022 کو ختم کردے گی۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ تاریخ سے قبل اگر کوئی بھی شخص سیٹنگ میں جاکر اپنی تمام لوکیشن ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا چاہے تو اسے اجازت ہوگی، تاہم مقررہ وقت کے بعد کمپنی خود ہی تمام ہسٹری کو ڈیلیٹ کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، گوگل اور انٹرنیٹ آپ کے ساتھ کیا کچھ کر رہے ہیں؟

ترجمان نے یہ بھی تصدیق کی کہ اگرچہ 31 مئی 2022 کو فیس بک پر ہسٹری فیچرز ختم کردیے جائیں گے، تاہم صارفین یکم اگست 2022 تک ایپ کو ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے ہسٹری ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

ترجمان نےیہ بھی وضاحت کی کہ لوکیشن ہسٹری فیچرز کو ختم کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ فیس بک صارفین کی لوکیشن پر نظر نہیں رکھے گا۔

کمپنی کے مطابق فیس بک 31 مئی 2022 کے بعد بھی صارفین کی لوکیشن ہسٹری سمیت تمام معلومات دیگر مقاصد کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھتا جائے گا، تاہم ان کی لوکیشن ہسٹری کو لائیو نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی صارفین مذکورہ فیچر کو فیس بک پر استعمال کر سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ہی بہتر کارکردگی کے لیے صارفین کی لوکیشن ہسٹری کو جمع کرتا رہا ہے۔

ساتھ ہی ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ فیس بک پر لوکیشن ہسٹری کے فیچرز ختم کیے جانے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیوں کہ مذکورہ فیچرز کی مقبولیت ویسے بھی کم تھی۔