The Dawn News - Life & Style

خوبصورتی بڑھانے کی خواہش مند بھارتی اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک
بھارت کی جنوب مغربی فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کی کامیاب اداکارہ 21 سالہ چیتنا راج جسامت خوبصورت بنانے کی خواہش میں پلاسٹک سرجری کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

چیتنا راج کنڑ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ تھیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے وہ بڑھتے وزن کا شکار تھیں، جس وجہ سے وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے بھی تذبذب کا شکار تھیں۔

کنڑ فلم انڈسٹری جنوب مغربی ریاست کرناٹک کی انڈسٹری کو کہا جاتا ہے، جسے ’سینڈل ووڈ‘ بھی کہتے ہیں۔

مذکورہ فلم انڈسٹری جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری جس میں تامل اور تیلگو زبان کی فلم انڈسٹری نمایاں ہیں، ان کے ٹکر کی انڈسٹری ہے۔

کنڑا فلم انڈسٹری کی بہت ساری اداکارائیں اور اداکار بولی وڈ کا حصہ بھی بنے اور پلاسٹک سرجری کے دوران پیچیدگیوں کا شکار ہونے والی چیتنا راج کو بھی ہندی فلموں میں کام کرنے کا شوق رہا تھا۔

کم عمر اداکارہ کنڑ رقص کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں—فوٹو: فیس بک

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق چیتنا راج 16 مئی کو زائد الوزنی کی وجہ سے پلاسٹک سرجری کروانے کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیتنا راج نے والدین کو بتائے بغیر بنگلورو کے ایک نجی پلاسٹک سرجری کلینک سے چربی ختم کروانے کی سرجری کروائی۔

رپورٹ کے مطابق چیتنا راج کی سرجری کرنے والے کلینک میں سہولیات دستیاب نہیں تھیں اور اداکارہ کی سرجری کرنے والے ڈاکٹرز بھی زیادہ ماہر نہیں تھے، جس وجہ سے ان کے آپریشن کے دوران شدید پیچیدگیاں سامنے آئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرجری کے دوران ہی اداکارہ کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا، جس وجہ سے ان کی صحت مزید بگڑ گئی اور ان کی پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹرز نے انہیں دوسرے ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ مردہ قرار دی گئیں۔

جس ہسپتال میں اداکارہ چیتنا راج کو منتقل کیا گیا، وہاں کے ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہی ہلاک ہوگئی تھیں، تاہم پلاسٹک سرجنز نے خود کو بچانے کے لیے انہیں دوسرے ہسپتال منتقل کیا۔

چیتنا راج کی کم عمری میں ہلاکت پر کنڑ فلم انڈسٹری کی شخصیات اور خاص طور پر اداکارائیں صدمے میں ہیں جب کہ ان کے مداحوں نے پلاسٹک سرجنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔