The Dawn News - Pakistan - Islamabad

الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائےگا، عمران خان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمیں صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر کریں کہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے مارچ کے لیے موسم اچھا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے خلاف ہونے والے ہمارے آزادی مارچ میں اتنے لوگ شرکت کریں گے جتنے لوگوں نے نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ برصغیر کی تاریخ میں کبھی کسی مارچ میں شرکت نہیں کی ہوگی، برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر اسلام آباد میں آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے پتا ہے میری فوج کے خاندان بھی ہمارے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے والے عوامی سمندر کا ہر اول دستہ ہمارے پرجوش نوجوان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلام آباد مارچ سے قبل ہونے والا ہمارا آخری جلسہ کل ملتان میں ہوگا اور اس جلسے میں  آپ سب کو میں وہ دن بتاؤں گا جس دن میری ساری قوم نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسلام آباد پہنچنے کا مقصد ملک کے لیے حقیقی آزادی حاصل کرنا ہے۔

حقیقی آزادی کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ہوتی ہے وہ آزادی جس کو ہم آزادی تو کہتے ہیں مگر اس میں ہمیں بیرونی ممالک سے احکامات دیے جاتے ہیں کہ ہم یہ کریں، یہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس آزادی میں ہمیں باہر سے ڈکٹیشن دی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا، روس سے گندم نہیں لینی۔

یہ بھی پڑھیں: لوٹوں کے خلاف فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ دوسری آزادی وہ ہوتی ہے جس میں وہ ملک اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے آزادانہ فیصلے کرتا ہے، اس آزادی میں دوسرے لوگوں کے مفادات کے لیے اپنے لوگوں کو قربان نہیں کیا جاتا۔

اس موقع پر پرجوش کارکنوں سے مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں، اپنے توانائیاں بچالو، ہمیں اپنے مارچ کے دوران آپ کے جنون، جوش اور آپ کی انرجی کی ضرورت پڑے گی، اس کے لیے آپ اپنی توانائیاں بچالیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری منزل قریب ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں چاہتے، ہم صاف شفاف الیکشن کے ذریعے آزادی چاہتے ہیں اور جب تک ہمیں صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملے گی، اس وقت تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائے گا۔