The Dawn News - World - India

بھارت: ویڈیو گیم کے لیے موبائل نہ دینے پر بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
پڑوسی ملک بھارت میں ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ دینے والے نوجوان لڑکے نے اپنے چھوٹے بھائی کو بے رحمی سے قتل کرکے اس کی لاش کنویں میں پھینک دی۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ریاست گجرات میں روزگار کے لیے ریاست راجستھان سے آنے والے کسان کے 16 سالہ بیٹے نے اپنے 11 سالہ بھائی کو قتل کیا۔

رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے جھگڑا ہوا، جس پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے سر پر زور سے پتھر دے مارا۔

پولیس کے مطابق اپنی باری ختم ہونے کے بعد ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے موبائل نہ دیے جانے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو وزنی زوردار پتھر دے مارا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا، جس کے بعد اس نے اس کی لاش قریبی کنویں میں پھینک دی۔

چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے بعد بڑے بھائی نے ابتدائی طور پر والدین کو جھوٹ بولا کہ ان کے بھائی آبائی گاؤں راجستھان چلے گئے ہیں، تاہم وہاں سے والدین کی جانب سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کیا۔

ملزم نے والدین کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے ہی چھوٹے بھائی کو پتھر سے مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کنویں میں پھینکی۔

پولیس نے والدین کی فریاد پر مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی۔