The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

حکومت اسرائیل کو تسلیم، بھارت سے سمجھوتا کرکے کشمیریوں کو بیچے گی، عمران خان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور یہ بھارت سے سمجھوتا کرکے کشمیریوں کو بیچے گی۔

چارسدہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ایک تصویر آئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرئیل گیا ہے، جس میں ایک پاکستانی ٹیلی ویژن میں کام کرنے والا تنخواہ دار بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کشمیریوں کی قربانی کو بیچے گی، بھارت سے کشمیریوں کے خون پر سمجھوتا کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بیرون ملک اپنے کارکنوں کو مظاہرے، سوشل میڈیا مہم چلانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ  جب امریکیوں کے غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہ کام کریں گے جو امریکا سے حکم آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ غیرت مند، باشعور قوم کو غلام بنانے جارہے ہیں اس لیے آپ سب تیاری کریں، میں تیاری کر رہا ہوں، قوم کرپٹ چور، جو ہم پر مسط کیے گیے ہیں ان کے خلاف نکلے گی۔

'کسی صورت چوروں اور امریکیوں کی غلامی قبول نہیں کریں گے'

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکیوں کی چوروں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم کسی صورت ان چورں اور ان امریکیوں کی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں سے کہہ رہا ہوں ملک بچانے کا ٹھیکا صرف ہم نے نہیں لیا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے نکلے ہوئے ہیں اور اللہ نے کہا ہے کہ جب آزادی کے لیے قوم کھڑی ہوتی ہے تو وہ جہاد ہے، اسی لیے مردان سے اور لاہور سے جو کارکن شہید ہوئے، ان کا بڑا اونچا رتبہ ہے وہ آزادی کے لیے نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد چوروں کے خلاف ختم نہیں کروں گا، میں پوری قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب جو کال دوں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے، سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ پُرامن احتجاج کریں۔

'شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ کو جیلوں میں ڈلوائیں گے'

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ، جوتے پالش کرنے والے شہباز شریف اور ان کے کرپٹ بیٹے حمزہ شریف کان کھول کر سن لو، جو ظلم کیا قوم تمہیں معاف نہیں کرے گی اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے جیلوں میں ڈلوائیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومتی اراکین کا عمران خان پر 'ملک میں انتشار پھیلا کر فرار' ہونے کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ کل خیبر پختونخوا میں وکلا سے ملوں گا، ان لوگوں کے خلاف کیس کریں گے، مرد پولیس اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر خواتین کو پکڑا۔

انہوں نے کہا کہ 72 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا، خواتین اور بچوں پر جس طرح شیلنگ کی وہ کوئی اپنے ملک کے شہریوں پر استعمال نہیں کرتا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب کوئی رکاوٹ آزادی مارچ  کے سامنے نہیں آئے گی، پہلے ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا جمہوری حق دیا جائے۔

'حق نہ دیا گیا تو چھینیں گے'

ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، اگر ہمارا حق نہ دیا گیا تو ہم حق چھینیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے کیا کیا، پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی کیونکہ ان کو آئی ایم ایف سے حکم ملا اور آئی ایم ایف پر امریکا کا کنٹرول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا امریکا سے ڈونلڈلو کو ‘متکبرانہ رویے’ پر برطرف کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل لینے کا معاہدہ ختم کیا، بھارت نے روس سے سستا تیل منگوا کر پاکستانی 25 روپے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کی، بھارت آزاد ہے ہم غلام ہیں، ہم ان غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

'35 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے'

عمران خان کا کہنا تھا کہ 35 ہزار آنسو گیس کے شیل چلانے کے باوجود خواتین، فیملی، بچے، ڈی چوک، فیصل آباد، چھوٹے شہروں، لاہور، کراچی، راولپنڈی میں نکلے، اس سے انہیں پتا چل جانا چاہیے کہ یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گی، یہ وہ قوم ہے جس نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان کا نوجوان نکلے گا، ہم نے اب سب دیکھ لیا ہے، پولیس افسر، سی سی پی او اور ڈی جی آپریشنز، لاہور، راولپنڈی، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد جو مجرم ہے جس نے  ہمارے اوپر تشدد کیا، ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے، تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تمہارا وقت آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار نہ شریف خاندان بچے گا نہ رانا ثنااللہ  آپ بچیں گے اور نہ ہی تشدد کرنے والے بچیں گے۔