The Dawn News - Pakistan

سیاحتی انڈیکس میں پاکستان کی 6 درجے ترقی
عالمی اقتصادی فورم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی سفر اور سیاحت کے انڈیکس میں زبردست ترقی کی ہے، انڈیکس میں پاکستان کو 6 درجے بلندی حاصل ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈیکس کے 2021  کے ایڈیشن میں ’ایک پائیدار اور لچکدار مستقبل کے لیے تعمیر نو‘ کے بعد پاکستان کو 117 ممالک میں 83 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، 2019 میں جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان 89 ویں پوزیشن پر تھا۔

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمٰن رانا کا کہنا ہے کہ ملک کی پوزیشن میں بہتری ایک ’اہم پیش رفت‘ ہے۔

پی ٹی ڈی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سیاحتی ڈھانچے، کاروباری ماحول ، تحفظ و سلامتی اور حفظانِ صحت کے اقدامات کو وسیع کرنے کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن بند نہیں کررہے، تنظیم نو کیلئے اقدامات کر رہے ہیں'

انہوں نے کہا کہ ’یہ کوششیں انڈیکس میں ظاہر ہورہی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے ترقی حاصل کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی سیاحت کے پیشے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے یہ شعبہ کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔

سیاحت کے لحاظ سے جاپان انڈیکس کی سرفہرست پوزیشن پر براجمان ہے جس کے بعد امریکا، اسپین ، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سنگاپور اور اٹلی ہیں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط اعظم جمیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ شعبہ کے مطالبات کے بجائے فراہمی پر زور دیا ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ سب سے پہلے ہمیں انفرااسٹرکچر وسیع کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں حفاظت کے ریکارڈ بہتر کرنے اور حفظانِ صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘۔

مزید پڑھیں: سال 2021 میں سیاحت کیلئے 52 بہترین مقامات میں لاہور شامل

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سابق وزیراعظم سے ہمیشہ یہی کہا کہ درجوں میں ترقی کی دوڑ میں بھاگنے کے بجائے ہمیں اپنے ملک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، ایک بار جب ہم اپنے آپ کو منظم کرلیں گے تو خود ہی ترقی رونما ہوگی۔

اعظم جمیل کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاحوں کا من پسند مقام بنانے میں صوبائی حکومتیں اہم کردار ادا کر ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی استحکام یقینی بنانا صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، اس مقصد میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ تمام ترقی سے براہ راست مستفید ہوتے ہیں‘۔