The Dawn News - Pakistan

’سیول‘ کا اندرون شہر سروس بند کرنے کا اعلان
ملٹی نیشنل ٹرانسپورٹ آپریٹنگ سروس ’سیول‘ نے پاکستان بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مشرق وسطی ملک مصر کی ٹرانسپورٹ ’سیول‘ نے پاکستان میں جولائی 2019 میں سروسز کا آغاز پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کیا تھا، جس کے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سروس کا آغاز کردیا گیا تھا۔

لاہور اور اسلام آباد کے بعد ’سیول‘ نے 2019 کے اختتام پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی سروسز کا آغاز کیا تھا مگر کورونا کی وبا کے دوران اس کی کمائی میں نمایاں فرق دیکھا گیا تھا۔

کورونا کے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے اور صارفین کی جانب سے سروس کے کم استعمال کو دیکھتے ہوئے اب کمپنی نے اندرون شہر سفری سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

’سیول‘ نے دو جون کو اپنے صارفین کو بھیجے گئے پیغام اور جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی کہ تین جون سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اندرون شہر چلنے والی سروس بند کردی جائے گی۔

سروس کو تین جون سے روک دیا جائے گا—سیول

بیان کے مطابق ٹرانسپورٹ سہولیات صرف اندرون شہر بند کی جائیں گی جب کہ ایک سے دوسرے شہر کے صارفین کے لیے سروس دستیاب رہے گی، علاوہ ازیں ’بزنس ٹو بزنس‘ سروس بھی جاری رہیں گی۔

کمپنی نے اندرون شہر سفری سہولیات کے آپریشن کو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے معاشی مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر جاری معاشی بحران کی وجہ سے ان کی سروس بھی متاثر ہو رہی ہے۔

کمپنی نے واضح طور پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذکر نہیں کیا، تاہم تصدیق کی کہ کمپنی اندرون شہر سروس کو روک رہی ہے۔

کمپنی نے عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر معاشی حالات بہتر ہونے کے بعد اندرون شہر سروسز دوبارہ بحال بھی کی جا سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

’سیول‘ کی سروس سب سے زیادہ کراچی میں مقبول رہی اور یہاں ہزاروں لوگ یومیہ مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی سروس استعمال کرکے گھر سے دفتر پہنچتے تھے۔