The Dawn News - Pakistan

ملکی سلامتی اور خودمختاری سے متعلق ذمہ داریاں پوری کریں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کر پوری کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘فوج اور سوسائٹی ’میں تقسیم سے متعلق پروپیگنڈا مہم کا نوٹس

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، روس کو یوکرین پر حملے فوری روکنے چاہئیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات کے تناظر میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج بطور ایک پیشہ ور ادارہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر پورا کرے گی۔